اجر عظیم



۵۶- سورہ اخلاص کی مداوت کرنے والے کے جنازے میں ۷۰ ہزار فرشتے شرکت کرتے ہیں ۔

متفرقات

۱- ثواب سعی کا حصول: امام موسٰی کاظم علیہ السلام کا فرمان ہے کہ اپنے مومن بھائی کی حاجت روائی کے لیے چلنا ایسا ہے جیسے صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنا ہے ۔

۲- خاکِ شفا کی تسبیح جب کسی ہاتھ میں ہو‘ خواہ وہ خود غافل کیوں نہ ہو‘ اس کی عقیدت کی وجہ سے تسبیح کے دانے ذکرِخدا کرتے ہیں اور اس کا ثواب اس فرد کے نامہٴ اعمال میں لکھا جاتا ہے ۔

۳- حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام فرماتے ہیں: روزِ جمعہ کا غسل پاکیزہ کرنے والا ہے اور ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک گناہوں کا کفارہ ہے ۔

۴- امام زین العابدین علیہ السلام سے منقول ہے جو شخص خواہش کرے کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کی روحیں اس سے مصافحہ کریں تو شعبان کی پندرھویں شب کو زیارت امام حسین علیہ السلام پڑھے ۔

۵- جو شخص حج میں شریک نہ ہو سکے (مستطیع نہ ہو) اور نہ کربلا معلٰی حاضر ہونے کی سکت ہو تو اسے چاہیے ذوالحجہ کی نویں تاریخ کو کسی بلند مقام پر یا وسیع میدان یا جنگل میں خضوع و خشوع سے حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت پڑھے‘ پھر شام تک ذکرخدا میں مشغول رہے‘ وہ ان لوگوں کے ثواب میں شریک ہوگا جو حج میں مصروف ہیں ۔

۶- ذوالحجہ کی اٹھارہویں عید غدیر ہے‘ جو شخص مومن بھائی کا چہرہ دیکھ کر تبسم کرے تو خداوندعالم اس کی حاجتیں برلائے گا اور قیامت کے روز اس پر نظر رحمت فرمائے گا ۔ غدیر کے دن ایک درہم صدقہ کا ثواب ہزار درہم صدقے کے برابر ہے ۔

۷- حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کون شخص ہے جو سال بھر کے روزے رکھتا ہو؟ ساری رات عبادت میں بسر کرتا ہو اور ہر روز ایک قرآن پڑھنے کا ثواب حاصل کرتا ہو؟

حضرت سلمان ذیشان (فارسی) کھڑے ہوئے اور عرض کیا: بندہ۔

تمام اصحاب کبار حیران ہوئے کہ یہ کیسے ممکن ہے جب کہ ہم نے سلمان فارسی کو دن کے وقت کھانا کھاتے دیکھا ہے اور رات کو سوتے بھی پایا ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 next