حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



 

 

حضرت آیت الله ری شهری کے تالیفات

۱۔ میزان الحکمة

قم: دار الحدیث، پھلا ایڈیشن، عربی، وزیری۔

اب تک شیعہ احادیث کے بڑے بڑے مجموعے موضوعی شکل میں تالیف ھوچکے ھیں، لیکن اس موضوع بندی پر جو چیز موثر ھے وہ ھے ان کتابوں کے موٴلفین کے زمانہ میں ھونے والے سوالات اور ذاتی و سماجی ضروریات اور موافق و مخالف دانشوروں کی ذھنی الجھنوں کے پیش نظر مناسب ابواب ترتیب دئے گئے ھیں۔ اسی وجہ سے جدید سوالات اور نئی نئی ضروریات کے پیش نظر ھر زمانہ میں نئی نئی کتابوں کی تالیف کی ضرورت ھوتی ھے، اور میزان الحکمة انھیں ضروریات میں سے ایک ھے۔

یہ کتاب موجودہ صدی کی پانچویں اور چھٹی دھائی کی جدید تفکر کا نتیجہ ھے جو زمانہ کی ضرورتوں کے لحاظ سے ترتیب دی گئی ھے، یہ صرف اخلاق اور موعظہ پر مشتمل احادیث کا مجموعہ نھیں ھے اگرچہ یہ چیزیں بھی اس میں شامل ھیں، اسی طرح یہ کتاب اپنے زمانہ کی مختلف ضروریات ، اور مختلف اعتراضات و مشکلات (فلسفی اعتراضات سے لے کر اسلام کے حقیقی رھبروں کی سیرت و کردار تک) سب چیزوں کو ایک جگہ اور اھل بیت عصمت و طھارت علیھم السلام کی تعلیمات کی بنیاد پر پیش کرتی ھے۔

میزان الحکمة نے آیات الٰھی اور معصومین علیھم السلام کی حیات بخش احادیث کو جمع کرکے دینی زندگی میں وسعت اور معاشرہ کے بہت سے چھوٹے بڑے مسائل میں دینی سفارشیں پیش کی ھیں۔

میزان الحکمة ،درج ذیل خصوصیات کی حامل ھے:

۱۔ اس کتاب کا مقصد ، دینی تعلیمات پر ایک جامع نگاہ ھے اور عمیق تعلیمات الٰھی کا فھم و شعور عطا کرتی ھے، یہ نگاہ دینی تعلیمات کے لحاظ سے ھر آیت یا روایت کی تفسیر کا نتیجہ ھے، اس ترتیب میں احادیث کو الگ الگ موضوع میں رکھا گیا ھے تاکہ قارئین کرام کے لئے آسانی ھوجائے۔

۲۔ اس مجموعہ میں کوشش کی گئی ھے کہ احادیث کی موضوع بندی دقیق طور پر انجام پائے، اور احادیث کی تکرار سے حتی الامکان پرھیز کیا گیا ھے۔

۳۔ اس کتاب میں فقھی روایات کو بیان نھیں کیا گیا اور صرف ان احادیث کو تحریر کیا گیا ھے جن میں اخلاقی، اجتماعی یا فکری اور اعتقادی مسائل بیان ھوئے ھیں۔



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next