حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



اس مجموعہ کی پھلی جلد کا فارسی ترجمہ ھوچکا ھے، اور شائع ھونے کی آخری منزلوں میں ھے۔

قابل ذکر ھے کہ اس مجموعہ کے حروف تہجی شائع ھونے سے پھلے موسوعة میزان الحکمة کے بعض حصے مستقل طور پر بھی شائع ھوچکے ھیں، جیسے: اٴھل بیت فی الکتاب و السنّة، العلم و الحکمة فی الکتاب و السنّة، التنمیة الاقتصادیة فی الکتاب و السنّة، العقل و الجھل فی الکتاب و السنّة، الصلاة فی الکتاب و السنّة، الحج و العمرة فی الکتاب و السنّة، التبلیغ فی الکتاب و السنّة، الخیر و البرکة فی الکتاب و السنّة، الحوار بین الحضارات فی الکتاب و السنّة، شھر اللہ فی الکتاب و السنّة، المحبة فی الکتاب و السنّة۔ یہ حصے دانش نامہ کے جدید ایڈیشن میں حروف تہجی کے لحاظ سے اپنے اپنے مقام پر شائع ھوں گے۔

۳۔ موسوعة الامام علی بن ابی طالب فی الکتاب و السنّة

با تعاون: سید محمد طباطبائی، سید محمد طباطبائی نژاد، قم: دار الحدیث، چاپ اول، ۱۴۲۱، ۱۲ جلد، عربی، وزیری۔

موسوعة الامام علی بن ابی طالب علیہ السلام میں حضرت علی علیہ السلام کی زندگی کے مختلف پھلو ولادت سے شھادت تک قرآن و حدیث اور تاریخ کی روشنی میں بیان کئے گئے ھیں۔

اس مجموعہ Ú©ÛŒ تالیف میں دس سال سے بھی زیادہ عرصہ لگا Ú¾Û’ اور قرآن کریم، حدیث  اور تاریخ Ú©ÛŒ معتبر کتابوں Ú©Û’ علاوہ آج Ú©Ù„ Ú©ÛŒ نئی تحقیقات سے بھی فائدہ اٹھایا گیا Ú¾Û’ØŒ اس دانش نامہ Ú©Û’ موٴلف اور مرکز تحقیقات دار الحدیث میں ان Ú©Û’ معاونین Ù†Û’ اپنی ذمہ داری نبھانے Ú©Û’ لئے اس موضوع سے متعلق تمام Ú¾ÛŒ تاریخی، تفسیری اور حدیثی کتابوں کا جائزہ لینے Ú©Û’ بعد بہترین الفاظ میں بیان اور فقہ الحدیث میں رائج قواعد Ú©Û’ تحت عبارت کا انتخاب پیش کیا Ú¾Û’ØŒ محدثین اور مورخین Ú©Û’ نظریات Ú©Ùˆ ثابت کرنے یا ان Ú©Ùˆ ردّ کرنے میں عبارت Ú©ÛŒ تائید Ú©Û’ لحاظ سے عقل، قرآن ،سنت اور تاریخی مسلمات سے استفادہ کیا گیا Ú¾Û’Û”

یہ مجموعہ صرف حضرت علی علیہ السلام کے اقوال اور تاریخی باتوں پر مشتمل نھیں ھے، بلکہ اس میں آپ کی زندگی اور عظمت کے تعارف کے ساتھ ساتھ آپ کی ولادت سے شھادت تک آپ کے نورانی کلام کے موقع و محل کو بھی بیان کیا گیا ھے، جس سے قارئین کے لئے حضرت علی علیہ السلام کے کلام کے اصلی معنی اور اس کی گھرائی کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراھم کیا جاسکے، اسی وجہ سے مفید بیان اور کھیں کھیں مزید بیان اصلی عبارت کے ساتھ اپنی جگہ قرار دیا گیا ھے، تاکہ مکمل طور پر ھمہ گیر اور مستند مطلب تک پھنچ سکے، اکثر یہ بیانات، کتاب کی بہت سی فصلوں کی طرح آج کل کی ضرورت کے تحت اور مسلمانوں کے درمیان رائج اعتراضات کے جواب کے عنوان سے بیان کئے گئے ھیں، جیسے: امام علیہ السلام کا سیاسی نظریہ، اصلاحات علوی، خوارج کے مقابلے، امام علیہ السلام کی تنھائی اور آپ کے مصائب اور امام کا اپنے مخالفین کے ساتھ برتاؤ۔

یہ دانش نامہ میں تقریباً بارہ جلدوں میں ھے جس کے ۴۵۰۰ صفحات ھیں اور حدیث وتاریخ کی ۶۷۳۸ تحریریں ھیں، ۳۰۰۰۰ حوالے اور تقریبا ۵۷۰ شیعہ و سنی مدارک و مآخذ (۳۲۰ سنی مآخذ اور ۲۵۰ شیعہ مآخذ) ذکر ھوئے ھیں۔ اب ھم یھاں پر اس مجموعہ کے ۱۶ حصوں کی مختصر تفصیل بیان کرتے ھیں:

پھلا حصہ: حضرت امام علی علیہ السلام کی نسل اور آپ کا نسب

اس حصہ میں حضرت علی علیہ السلام کے نسب و خاندان، پرورش کا ماحول، آپ کی ذاتی زندگی، آپ کے والدین کی عظمت، آپ کے اسمائے گرامی، کنیتیں،القاب، سیرت و صورت، آپ کی شادیاں، زوجات اور آپ کی اولاد کے بارے میں گفتگو کی گئی ھے۔

دوسرا حصہ: حضرت علی علیہ السلام، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next