حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



۲۔ انسان کی زندگی میں اتنے مصائب اور پریشانیوں کے باوجود نظام خلقت میں حاکمیت عدالت کی کیا توجیہ اور تاویل ھوسکتی ھے؟

ان دونوں سوالوں کا جواب اس کتاب کے اصلی محور کو تشکیل دیتا ھے، موٴلف نے تین حصوں میں ”عدل الٰھی“ کے مسئلہ اور اس سے متعلق بہت سے سوالات کی تحقیق کی ھے:

پھلے حصہ میں ”اسلام میں عدل الٰھی“ کے عنوان کے تحت شیعہ عقائد میں اس اصل اور اصول دین کی اھمیت کو بیان کیا ھے، اور اصول دین اور اصول مذھب کے فرق نیز ان کی پہچان کے معیار (جو اس حصہ کی اصلی بحث ھے) کی تحقیق کی گئی ھے۔

دوسرا حصہ، ”اسلام میں عدل الٰھی“ کی بحث سے مخصوص ھے،موٴلف کے نظریہ کے مطابق ظالم خلفاء، اپنے ظلم کی تاویل کرنے کے لئے بہترین انداز میں خدا کی صفت عدالت کو خدا سے سلب کرتے تھے تاکہ اگر خلیفہ عادل نھیں ھوتا تھا تو بھی اس کی حکومت کے لئے کوئی مشکل پیش نہ آئے، یہ سازش ظاھری طور پر ایک فارمولہ کے تحت اور جعلی احادیث کے ذریعہ ”حُسن و قُبح عقلی“ کا انکار کرتے ھوئے عدالت خدا کی توجیہ و تاویل اور ”اصل جبر“ کو مانتے ھوئے کی گئی، موصوف نے اس حصہ میں آیات اور معتبر روایات کی روشنی میں اس سلسلہ میں مختلف نظریات و عقائد کی تحقیق کرکے اس سلسلہ میں اھل بیت علیھم السلام کا نظریہ پیش کیا ھے۔

تینوں حصوں کے آخر میں بیان شدہ مطالب کا خلاصہ بھی پیش کیا ھے جو ھر حصہ کے آخر میں ذکر ھوا ھے۔

یہ کتاب عربی میں درج ذیل عنوان کے تحت شائع ھوچکی ھے:

”العدل فی الروٴیة التوحیدیة للوجود“، ترجمہ: علی ھاشم، قم: دار الحدیث، پھلا ایڈیشن، ۱۳۷۵، ۱۵۷ صفحات، سائز: رقعی۔

۲۲۔ فلسفہ وحی و نبوت

 Ù‚Ù…: دار الحدیث، دوسرا ایڈیشن، ۱۳۷۶، Û²Û´Û° صفحات، فارسی،سائز: رقعی۔

کتاب ہذا، ”وحی اور نبوت“ کی علت کے سلسلہ میں قرآن اور ائمہ معصومین علیھم السلام کی روایات کی روشنی میں ایک جامع تحقیق اور جائزہ پر مشتمل ھے، اس کتاب کے مطالب درسی طریقہ پر ترتیب دئے گئے ھیں، سب سے پھلے حوزہ علمیہ قم کے طلباء کو یہ درس پڑھائے گئے ، اور پھر ”شناخت پیامبران و پیام“ کے عنوان سے شائع ھوئے ھیں، اس کے بعد موٴلف نے مطالب کی اصلاح اور نظر ثانی کے ساتھ ”فلسفہٴ وحی و نبوت“ کے عنوان سے کتاب ہذا کی شکل میں پیش کی ھے، موصوف، وحی کے فلسفہ کو انسانی فلسفہ قرار دیتے ھوئے یہ عقیدہ رکھتے ھیں کہ کوئی بھی مکتب سوائے مکتب وحی کے، عملی میدان میں انسان کی رھائی اور اس کے کمال کی ضمانت نھیں دیتا، اور اب تک کوئی اس آئیڈیل تک نھیں پھنچ سکا ھے۔

کتاب کے مطالب چھ فصلوں میں مرتب ھوئے ھیں:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next