حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



دوسرے حصہ میں، مدیریت کا آسان ھونا، آسانی کے ضروری ھونے پر بحث، آسانی اور سختی کا نسبی ھونا، اسلام کی نظر میں مطلوب آسانی اور خداوندعالم کے ذریعہ کاموں کا آسان ھونا جیسے مسائل بیان ھوئے ھیں۔

تیسرے حصہ میں بیان ھونے والے عنوان اس طرح ھیں: واضح گفتگو، فصاحت اور مدیریت اور اس تک رسائی کے راستے۔

چوتھا حصہ مناسب معاون کے انتخاب سے مخصوص ھے، اور اس میں مناسب اور قدرتمند معاون ، دوست اور کارکنان کو مدیر کی کامیابی کا ایک راز شمار کیا گیا ھے۔

۲۶۔ مناظرہ و گفتگو در اسلام

 Ù‚Ù…: دار الحدیث، پھلا ایڈیشن، ۱۳۸۲، ۱۷۶صفحات، فارسی، سائز: پالتوئی (Û±Û¶ * Û¸)Û”

مذھبی مسائل میں آزاد بحث اور تنقید کرنا، اسلامی ثقافت کا ایک امتیاز ھے، پیغمبر اسلام (ص) کی حیات مبارکہ میں اسی طرح شیعہ رھبروں کی زندگی میں ایسے بہت سے واقعات ملتے ھیں کہ اسلام مخالف لوگوں نے ان حضرات سے مناظرہ اور بحث و گفتگو کی ھے اور اسلام کے اصول یا فروع کے سلسلہ میں مکمل آزادی اور واضح الفاظ میں اپنے اعتراضات پیش کئے ھیں ، اور بغیر اس کے کہ ان کی ذرا بھی توھین کی گئی ھوان کے اعتراضات کا جواب دیا گیا ھے، ان قیمتی تاریخی واقعات کے نمونے اس کتاب کا موضوع بحث ھے جس سے اسلام میں فکر و اندیشہ اور بیان کی آزادی واضح ھوجاتی ھے اور یہ مذھبی بزرگوں کی علمی قدرت یا ان کے اعجاز کی بہترین سند ھے۔

موٴلف نے اس طرح کے مناظروں کو منظم اور تصحیح کے ساتھ سب کے لئے مفید بنانے کی کوشش کی ھے، لہٰذا موصوف نے معصومین علیھم السلام کے بارہ مفید مناظروں کا انتخاب کرکے قارئین کرام کی خدمت میں پیش کیا، ان مناظروں کے عنوان اس طرح ھیں:

۱۔ حضرت امام صادق علیہ السلام کا شناخت اور معرفت کے سلسلہ میں ھندوستانی حکیم سے مناظرہ۔

۲۔ شناخت اور مذھب کی پیدائش نیز دوسرے علمی اور فلسفی مسائل کے سلسلہ میں ابو شاکر اور حضرت امام صادق علیہ السلام کے درمیان مناظرہ۔

۳۔ پیغمبر اکرم (ص) کا سرداران قریش سے نبوت کے سلسلہ میں مناظرہ

۴۔ امام صادق علیہ السلام اور جابر بن حیّان کے درمیان مختلف فلسفی مسائل کے سلسلہ میں مناظرہ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next