حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



الصلاة فی الکتاب و السنة با ترجمہ فارسی، ترجمہ عبد الھادی مسعودی، قم: دار الحدیث، ۱۳۷۷، ۲۵۷ صفحات، سائز: وزیری۔

اسی طرح اس کتاب کا خلاصہ درج ذیل عنوان کے تحت بھی شائع ھوچکا ھے:

سیمای نماز، ترجمہ و تلخیص: عبد الھادی مسعودی، قم: دار الحدیث، ۱۳۸۰، ۷۸ صفحات، سائز: پالتوئی (۱۶ * ۸)۔

Û±Û±Û” الحج Ùˆ العمرة فی الکتاب Ùˆ السنة        

با تعاون:  عبد الھادی مسعودی، قم: دار الحدیث، پھلا ایڈیشن، ۱۳۷۶، ۴۰۴صفحات، عربی، سائز: وزیری۔

حج کے سلسلہ میں مسلمانوں کا اہتمام اس بات کا سبب بنا کہ حج اور اس کے آداب و اسرار کے سلسلہ میں بہت سی کتابیں لکھی جائیں۔ ان تمام کتابوں کے باوجودپھر بھی ایسا لگتا تھا کہ کتب خانوں اور اسلامی ثقافت میں ایک ایسی کتاب کی جگہ خالی ھے جس میں اس عظیم الٰھی فریضہ اور اس سے متعلق مسائل کو شیعہ سنی احادیث کی روشنی میں تحقیق کی جائے، اور حج کے بلند و بالا کردار اور مفید تاثیر کے سلسلہ میں گفتگو کی جائے ، اسی وجہ سے موٴلف نے کوشش کی ھے کہ قرآنی آیات اور احادیث کی روشنی میں اس موضوع کی جدید انداز میں تحقیق کرے۔

موٴلف نے اس کتاب میں جو موسوعة میزان الحکمة کا ایک حصہ شمار ھوتا ھے، کوشش کی ھے حج ابراھیمی اور حج محمدی (ص) کے اصول اور اس کے سماجی اور ذاتی پھلوؤں کو قرآن کریم اور سنت کی روشنی میں بیان کرے، اور حرمین شریفین (مکّہ و مدینہ) کے سفر میں در پیش نکات کی وضاحت کرے، اسی وجہ سے اس عبادی عمل کے تمام آداب کو تین حصوں: مکّہ مکرّمہ، حج و عمرہ اور مدینہ منورہ میں ترتیب دیا ھے، اور ھر حصہ کی چند فصلوں میں اس حصہ کے مخصوص اعمال اور مسائل بیان کئے ھیں۔

پھلے حصہ میں درج ذیل بحثیں کی گئی ھیں:

مکہ مکرمہ کے خصوصیات ، فضائل اور اعمال نیز مقدس مقامات (حرم، مسجد الحرام اور خانہ کعبہ) (کا تعارف)۔

دوسرے حصہ میں خصوصیات کے باب میں حج و عمرہ کے فضائل، مسائل، آداب اور برکات بیان کی گئی ھیں۔

تیسرے حصہ میں، مدینہ منورہ کے فضائل، مقدس مقامات کا تعارف اور ان کی تاریخ کے سلسلہ میں بحث کی گئی ھے نیز پیغمبر اکرم (ص)، فاطمہ زھرا (س) اور بقیع میں دفن ائمہ معصومین علیھم السلام کی زیارت، آداب اور فوائد کی بحث ھوئی ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next