حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



اھل بیت علیھم السلام کی پہچان اور ان کے تعارف کی ضرورت کے واضح ھونے اور اسلامی ثقافت میں ان حضرات کے بلند مرتبہ کے بیان کے بعد پانچویں حصہ میں اس موضوع پر بحث کی گئی ھے کہ اھل بیت علیھم السلام کے نظریہ کے مطابق حقیقی دین کونسا ھے؟ اور واقعی دیندار کون لوگ ھیں؟

اس کے بعد چھٹے حصہ میں عوام اور علماء کے سلسلہ میں اھل بیت علیھم السلام کی سفارشات ذکر ھوئی ھیں۔

کتاب کے ساتویں حصہ میں اھل بیت علیھم السلام کے بلند و بالا اخلاق و کردار کی بحث کی گئی ھے، اور آٹھویں حصہ میں اھل بیت علیھم السلام کے حقوق کے پیش نظر اس سوال کا جواب دیا گیا ھے کہ اھل بیت علیھم السلام کے مقابلہ میں مسلمانوں کی کیا ذمہ داری ھے؟

نویں حصہ میں اھل بیت علیھم السلام کی محبت کے مسئلہ پر بحث کی گئی ھے، اور اس سوال کا جواب دیا گیا ھے کہ کیا قرآن کریم اور رسول اکرم (ص) کی اھل بیت علیھم السلام کے سلسلہ میں محبت پر اس قدر تاکید، صرف احساسات تک محدود ھے؟ اور اس تاکید کی وجہ صرف پیغمبر اکرم (ص) سے رشتہ داری ھے یا یہ کہ اس کی وجہ رشتہ داری سے بالاتر ھے، جس کے نتیجہ میں ان کی محبت احساس سے بالاتر ھے؟

دسویں حصہ میں اھل بیت علیھم السلام سے کینہ و دشمنی اور بے رغبتی اور ان کے بُرے آثار کی بحث کی گئی ھے جن میں اھل بیت علیھم السلام کے دشمن گرفتار ھوئے ھیں۔

افسوس کا مقام Ú¾Û’ کہ اھل بیت علیھم السلام Ú©Û’ سلسلہ میں رسول اکرم (ص) Ú©ÛŒ اس قدر تاکیدات Ú©Û’ باوجود بھی ان حضرات پر ظلم Ùˆ ستم ھوئے، گیارھویں  حصہ میں اھل بیت علیھم السلام Ú©ÛŒ مظلومیت Ú©ÛŒ تاریخ Ú©Ùˆ بیان کیا گیا Ú¾Û’Û”

بارھویں حصہ میں مستقبل میں اھل بیت علیھم السلام کی حکومت کے مسئلہ پر بحث کی گئی ھے۔

تیرھویں  حصہ میں اھل بیت علیھم السلام Ú©Û’ سلسلہ میں غلو Ú©Û’ مسئلہ Ú©ÛŒ تحقیق اور غلو اور محبت Ùˆ عشق Ú©ÛŒ حد Ú©Ùˆ روشن کیا گیا Ú¾Û’ØŒ اور یہ واضح کیا گیا Ú¾Û’ کہ کیا شیعہ ”اھل غلو“ ھیں؟

سر انجام کتاب کے آخری حصہ میں اھل بیت علیھم السلام کے بزرگ خاندان کے سلسلہ میں تحقیق کی گئی ھے اور یہ واضح کیا گیا ھے کہ اس خاندان میں داخل ھونے کے لئے نسبی رشتہ داری کافی نھیں ھے، اس حصہ میں یہ (بھی) اشارہ کیا گیا ھے کہ کون لوگ اور کن کن صفات کے ذریعہ اس خاندان کے اعضاء اور اس خاندان کی اولاد ھوسکتے ھیں اور کو ن لوگ اھل بیت علیھم السلام کے دائرہ سے خارج ھیں۔

اس کتاب کا فارسی ترجمہ عربی عبارت کے ساتھ درج ذیل عنوان کے تحت شائع ھوچکا ھے:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next