حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



۶۔ مطلوبہ ابواب تک آسانی سے رسائی۔

۷۔ ھر روایت کی سندی لحاظ سے درجہ بندی کرنا۔

موٴلف نے پیش نظر حدیثی مجموعہ کے لئے مذکورہ خصوصیات اس دانش نامہ(انسائیکلوپیڈیا) میں لحاظ کرنے کی کوشش کی ھے۔

موٴلف نے مقدماتی آخری حصہ میں اس کتاب کی تالیف کی کیفیت، اور اس تالیف کا مقصد، نیز مرکز تحقیقاتی ”دار الحدیث“ ، موسوعة میزان الحکمة کا تعارف بھی کرایا ھے، موصوف نے موسوعة میزان الحکمة کے لئے احادیث کا اقتباس اور اس کی تحقیق کے مختلف مراحل کی طرف اشارہ کرنے کے بعد ان کی تالیف و تنظیم میں اپنی روش کو بیان کیا ھے۔

موسوعة میزان الحکمة ، میزان الحکمة سے جامع اور کامل کتاب ھے جس میں حروف تہجی کے لحاظ سے ھر موضوع سے متعلق احادیث کی تفصیل بیان کی گئی ھے، در حقیقت یہ دانش نامہ (انسائیکلوپیڈیا) ، میزان الحکمة کی تکمیل اور اضافہ ھے۔

یہ دانش نامہ، قرآنی آیات اور معصومین علیھم السلام کی روایات سے مستند کرتے ھوئے موضوعات، مفاھیم اور دینی موضوعات کی تشریح کرتا ھے جو موضوعی لحاظ سے کافی وسعت رکھتا ھے ، چنانچہ یہ دینی، اعتقادی، اخلاقی، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی مطالب بھی شامل ھیں، ھر موضوع کے ذیل میں متعدد عناوین اور ان کے فروعات وہ جزئی مباحث ھیں جن کی منطقی طریقہ پر موضوع بندی کی گئی ھے اور ان سے متعلق آیات و روایات بیان کی گئی ھیں۔

اس دانش نامہ (انسائیکلوپیڈیا) میں اسناد و مدارک کو نقل کرنے کا طریقہ کار یہ ھے کہ پھلے ھر موضوع سے متعلق قرآنی آیات بیان کی گئی ھیں اس کے بعد حضرات معصومین علیھم السلام کی احادیث (ترتیب وار) اور وہ بھی معصومین علیھم السلام کی حیات مبارکہ کی ترتیب کے لحاظ سے حضر ت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ سے حضرت امام مھدی علیہ السلام تک بیان کی جاتی ھیں، جن مقامات پر احادیث آیات کی تفسیر و وضاحت کا پھلو رکھتی ھیںاُن کو دوسروں پر مقدم کیا جاتا ھے اور آیات کے فوراً بعد بیان کی جاتی ھیں، اور جن مقامات میں ایک حدیث چند معصومین علیھم السلام سے مستند ھوتی ھے ان میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ سے مستند حدیث کو متن میں اور دیگر احادیث کو حاشیہ میں قرار دیا جاتا ھے۔

اس دانش نامہ کی ذکر سند کے لحاظ سے ایک دوسری خصوصیت یہ ھے کہ متعدد روایات و احادیث کو نقل کرنے میں ”بلاغت“ اور شمولیت“ کو ترجیح و تقدم کا معیار قرار دیا گیا ھے، اور حاشیہ میں منابع و مآخذ اور سند کے لحاظ سے درجہ بندی کی گئی ھے، اسی طرح شیعہ اور سنی منابع ذکر کرتے وقت ایسا طریقہ کار اپنایا گیا ھے کہ پھلے شیعہ منابع کو ذکر کیا گیا اور اس کے بعد اھل سنت کے منابع کو بیان کیا گیا ھے، تاکہ منابع الگ الگ پتہ چل سکیں۔

اس دانش نامہ کی پھلی جلد کے ابواب: ایثار، استئثار، اجارہ، اجل، آخرت و اِخا سے مخصوص ھیں، ھر باب کے شروع میں اس باب کے لغوی اور اصطلاحی معنی معتبر لغات سے مستند کرتے ھوئے بیان کئے گئے ھیں، اس کے بعد اس باب کے اصلی عناوین کی توضیح و تفسیر بیان کی گئی ھے، ان موارد کے بعد ھر فصل کے ذیل میں پھلے قرآنی آیات اور اس موضوع سے متعلق احادیث کو بیان کیا گیا ھے، جن کے منابع کو حاشیہ میں ذکر کیا گیا ھے۔

دوسری جلد ان ابواب پر مشتمل ھے: ادب، اذان، ایذاء، تاریخ، ارض، اسوہ اور مواسات۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next