حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



۶۔ کوڈ کی جگہ مصادر کا مکمل نام۔

۷۔ حوالہ جات کو اصل کتاب سے حاشیہ میں منتقل کرنا۔

۸۔ ایک حدیث کے مختلف منابع و مصادر ھونے کی صورت میں سب سے معتبر منابع کا انتخاب۔

اس مجموعہ کا ترجمہ جناب حمید رضا شیخی نے ۱۹۹۷ء میں کیا جو عربی عبارت کے ساتھ ۱۵ جلدوں میں شائع ھوچکا ھے جس کی ۱۵ویں جلد میں اس مجموعہ کی فھرست اور اس کا نقشہ موجود ھے، اس ایڈیشن کا کتابنامہ اس طرح ھے: میزان الحکمة با ترجمہ فارسی، ترجمہ حمید رضا شیخی، قم: دار الحدیث، چاپ دوم، ۱۹۹۸ء․ ۱۵ جلد وزیری۔

یہ مجموعہ اس قدر مقبول ھوا کہ اب تک ۲۰ ایڈیشن (ترجمہ اور بلا ترجمہ) شائع ھوچکے ھیں۔

میزان الحکمة، خلاصہ کی صورت میں بھی شائع ھوچکی ھے، (جس کا نام منتخب میزان الحکمة ھے) چونکہ حدیث کا یہ مجموعہ اپنی ضخامت کی وجہ سے بعض قارئین کرام کے لئے مناسب نھیں تھا ، جس کی وجہ سے ”منتخب“ کی ترتیب دی گئی تاکہ سبھی حضرات خصوصاً مبلغین تبلیغی سفر میں بہتر فائدہ اٹھا سکیں، ”منتخب میزان الحکمة “، میزان الحکمة سے اھم انتخاب پر مشتمل ھے، جس میں احادیث کے ساتھ ترجمہ بھی موجود ھے اور ایک جلدی نیز دو جلدی سیٹ (12*19cm) کی صورت میں دستیاب ھے، اسی طرح رحلی سائز میں ایک جلد کی صورت میں بھی شائع ھوچکی ھے، منتخب میزان الحکمة میں ۴۸۴۸ حدیث، ۴۱۹ اصلی موضوع، اور ۱۹۰۰ فرعی موضوع دیدہ زیب اور خوبصورت اندازہ میں شائع ھوچکی ھے، یہ منتخب مجموعہ لفظ ”ایثار“ سے شروع ھوتا ھے اور لفظ ”یقین“ پر ختم ھوتا ھے، منتخب میزان الحکمة کے مختلف ایڈیشنوں کے مشخصات اس طرح ھیں:

منتخب میزان الحکمة، تلخیص: سید حمید حسینی، قم: دار الحدیث، چاپ اول ، ۱۴۲۲ھ، ۶۰۸ صفحہ، وزیری (۱۹* ۱۲)(عربی)

گزیدہ میزان الحکمة، تلخیص: سید حمید حسینی، قم: دار الحدیث، چاپ اول ØŒ ۱۳۸۱ھ، Û¹Û²Û¸ صفحہ، وزیری (فارسی) 

منتخب میزان الحکمة، تلخیص: سید حمید حسینی، قم: دار الحدیث، چاپ اول ، ۱۳۸۱ھ، دو جلد، ۱۱۷۴ صفحہ، وزیری (عربی۔ فارسی)

منتخب میزان الحکمة، تلخیص: سید حمید حسینی، قم: دار الحدیث، چاپ دوم ، ۱۳۸۳ھ، ۶۶۷ صفحہ، رحلی (عربی۔ فارسی)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next