حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



العلم و الحکمة فی الکتاب و السنة کے دوسری زبانوں میں بھی درج ذیل ترجمے شائع ھوچکے ھیں:

۱۔ اردو، با عنوان: علم و حکمت قرآن اور حدیث کی روشنی میں، ترجمہ: ھیئت علمی موٴسسہ امام منتظر(عج) قم، موٴسسہ امام منتظر (عج) پھلا ایڈیشن، ۱۳۸۱، دو جلد، ۶۹۵ صفحات، سائز : وزیری۔

Û²Û” انگلش :  Knowlwdge and wisdom  Ú©Û’ نام سے، ترجمہٴ ھیئت علمی موٴسسہ امام منتظر(عج) قم، موٴسسہ امام منتظر (عج) پھلا ایڈیشن، Û²Û°Û°Û´Ø¡ØŒ دو جلد، Û¶Û²Û° صفحات، سائز : وزیری۔

۸۔ التنمیة الاقتصادیة فی الکتاب و السنة

با تعاون:  سید رضا حسینی، قم: دار الحدیث، چاپ اول، Û±Û³Û¸Û°ØŒ Û¶Û¸Û¸ صفحات، عربی، وزیری۔

اقتصادی مسائل اور مالی حالات کو بہتر بنانا عصر حاضر مخصوصاً عالم اسلام کی پریشانیوں میں سے ایک ھے، یہ موضوع اسلامی نظر میں بھی بہت زیادہ اھمیت کا حامل ھے، آئیڈیل معاشرہ کی تشکیل کے لئے ”اقتصادی وسعت“ کی اھمیت اور اس کا اھم کردار قرآن و سنت کے مسلمات میں سے ھے، اسلامی منابع و مآخذ میں تحقیق اس بات کی عکاسی کرتی ھے کہ اسلام نے اقتصادی وسعت سے متعلق گفتگو میں دوسرے مکاتب پر سبقت کی ھے۔

موٴلف نے اس مجموعہ میں کوشش کی ھے کہ اقتصادی وسعت کے سلسلہ میں اسلام کے تمام نظریات مخصوصاً اسلامی نقطہ نگاہ سے اقتصادی وسعت کا بیان ، اسلام کے عالمی ھونے کی عکاسی کرتا ھے، اور اسلام کی دوسرے مکاتب (جو مادی بنیادوں پر استوار ھیں) پر فضیلت کی حکایت کرتا ھے، موصوف کی کوشش یہ ھے کہ اس کوشش کے ذریعہ اقتصادی نظام کے نئے پایہ استوار کرے جس سے عصر حاضر کے اقتصادی بحران کی مشکل آسان ھوجائے، اور اس طرح اسلام کی توسیع کا نظریہ اسلام کی نشر و اشاعت کے لئے ایک نیا راستہ کھول دے۔

یہ کتاب جو موسوعة میزان الحکمة کا ایک حصہ شمار ھوتی ھے اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے ایک ایسا قدم ھے جو اسلامی اقتصاد میں توسیع کے نظریہ کو جدید طرز اور قرآن و حدیث کی روشنی میں اٹھایا جائے۔

موٴلف کی تحقیق کا طریقہ کار کچھ اس طرح ھے کہ ھر موضوع سے متعلق روایات کو (البتہ مکرر احادیث کو حذف کرتے ھوئے) شیعہ و سنی سب سے جامع، مستحکم اور قدیمی منابع و مآخذ سے منابع کو ذکر کرتے ھوئے نیز سند کی بحث کو چھوڑتے ھوئے ایک جگہ جمع کیا ھے۔

کتاب ہذا میں تمام مطالب جو پانچ حصوں اور متعدد فصلوں میں ترتیب دئے گئے، درج ذیل بحثوں پر مشتمل ھیں، جیسے:

اقتصادی ترقی، (اقتصادی ترقی کی اھمیت اور اس کی برکتوں کے سلسلہ میں گفتگو، اقتصادی مسائل میں پیچھے رھنا اور اس کے نقصانات، اسلام کا امید پر تاکید کرنا اور غربت کی تعریف اور غربت کے معنی جیسے مسائل پر مشتمل)، وسعت کے ارکان (جیسے: علم، منصوبہ بندی، کام کاج، بازار، استعمال اور حکومت) وسعت کے اصول (جیسے اعتقادی ، حقوقی، اخلاقی، عبادی، اجتماعی اور سلامتی اصول وغیرہ) وسعت میں رکاوٹیں (جیسے: اخلاقی ، اجتماعی اور عملی رکاوٹیں) اقتصادی وسعت کی مشکلات (جیسے: مال و دولت پر فخر و مباھات، ناز پروردگی، مشکلات پیدا کرنے والے اسباب و علل اور اس کے موانع کے سلسلہ میں) کی بحث کی گئی ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next