حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



۴۔ دانش نامہ کے ابواب کے شروع میں بہت مرتب طور پر تعلیقات، نتائج اور مطالب کی تحلیل و تنقید بیان کی گئی ھے۔

۵۔ اصول عقائد سے متعلق بحثیں مکمل طریقہ سے کی گئی ھیں، اسی طرح کوشش کی گئی ھے کہ کوئی موضوع باقی نہ رھے جبکہ اختصار کو مد نظر رکھا گیا ھے، اور مشابہ حدیث کے ذکر سے پرھیز کیا گیا ھے۔

۶۔ ایک دوسرے سے متعلق بحثوں میں ایک دوسرے کی طرف حوالہ دیا گیا ھے۔

۷۔ جن احادیث میں کوئی مشکل لفظ آیا ھو، حاشیہ میں اس کی وضاحت کر دی گئی ھے۔

۸۔ بعض مقامات کہ جن کی وضاحت ضروری ھے(جیسے روایات میں ظاھری تضاد) ان میں واضح اور تکمیل کرنے والے بیانات کا اضافہ کیا گیا ھے۔

۹۔ حدیث کی عبارت کے استحکام کے لئے موجودہ معتبر ترین مدارک و منابع سے احادیث حاصل کی گئی ھے اور حاشیہ میں مدارک کو اعتبار کی تربیت سے ذکر کیا گیا ھے۔

۱۰۔ دانش نامہ کی آخری جلد میں مطالب تک آسانی سے پھنچنے کے لئے تفصیلی فھرست ترتیب دی گئی ھے۔

قابل ذکر ھے کہ جناب آقای عبد الھادی مسعودی نے پھلی جلد کے زیور طبع سے آراستہ ھونے میں مدد کی ھے۔

اس مجموعہ کی بعد کی جلدوں میں اسلام کے دوسرے اعتقادی اصول (عدل، نبوت، امامت اور قیامت) کو قرآن و حدیث کی روشنی میں تحقیق کیا جائے گا، امید ھے کہ مذکورہ موضوعات ایک سال کے بعد شائع ھوتے رھیں گے۔

اس مجموعہ کی شائع ھونے والی جلدوں کا ترجمہ بھی ھوچکا ھے اور چھپنے کی منزلوں کو طے کر رھی ھیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next