حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



رمضان المبارک کو خداوندعالم نے ماہِ مھمانی کا نام دیا ھے، اور اس کے نام رکھنے کے سلسلہ میں مختلف دلیلیں بیان ھوئی ھیں، اس کتاب میں کوشش کی گئی ھے کہ اس مھینہ کی عظمت، اھمیت اور خصوصیات کو قرآن و حدیث کی زبانی بیان کی جائے۔ موٴلف نے اس کتاب کے مقدمہ میں رمضان کے معنی اور اس مھینہ کے دیگر ناموں کے پیش نظر دوسرے ادیان اور مکاتب میں روزہ داری کی تاریخ کی تحقیق کی ھے، اور پھر آیات اور روایات کی روشنی میں خدا کی مھمانی کے معنی کی وضاحت کی ھے۔

اس کتاب میں ماہ رمضان المبارک اور روزہ کے خصوصیات، فضائل و آداب کی مکمل تفصیل بیان کی گئی ھے جو قرآن کریم، پیغمبر اکرم (ص) اور ائمہ معصومین علیھم السلام کی احادیث سے حاصل شدہ تعلیمات پر مشتمل ھے،اس کتاب میں تحقیق کا طریقہ کار موٴلف کے دیگر تالیفات کی طرح ”موضوعی“ ھے، اور کوشش کی گئی ھے کہ پیش نظر موضوعات میں سے ھر موضوع سے متعلق تمام روایات کو شیعہ اور اھل سنت مدارک و منابع سے مکرر احادیث کو حذف کرتے ھوئے جمع کی گئی ھے، تاکہ حتی الامکان معصومین علیھم السلام کی حیات مبارکہ کی تاریخی ترتیب سے امام زمانہ (عج) تک ھر معصوم کی احادیث نقل کی جائیں اور ان کے منابع و مآخذ کو بھی نقل کیا گیا ھے۔

کتاب ہذا، درج ذیل پانچ حصہ اور چند فصلوں پر مشتمل ھے:

پھلے حصہ میں ماہ رمضان المبارک کی عظمت، خصوصیات اور برکات نیز اس ماہ میں برکتوں سے فیضیاب ھونے کا طریقہ کار بیان کیا ھے۔

دوسرے حصہ میں،خدا کی مھمانی کے لئے تیاری، اس مھمانی کی معرفت اور پہچان پر مشتمل روایات کا مجموعہ، اس با برکت مھینہ کے اسباب اور دعائیں، روزہ داری کے مراتب اورکھانے پینے کی چیزوں کے ذریعہ روزہ کے آثار کو مستحکم بنانے جیسے مسائل بیان کئے گئے ھیں۔

چوتھا حصہ ،ایسی روایات پر مشتمل ھے جن میں شب قدر کے خصوصیات، فضائل اور آداب بیان کئے گئے ھیں۔

پانچواں حصہ ، ان روایات پر مشتمل ھے جن میں خدا کی مھمانی اور ماہ رمضان المبارک سے وداع کے آداب نقل ھوئے ھیں، موٴلف نے ماہ رمضان المبارک سے وداع کے آداب اور شب عید اور روز عید فطر کے آداب بھی احادیث کی روشنی میں بیان کئے ھیں۔

اس کتاب کا فارسی ترجمہ عربی عبارت کے ساتھ درج ذیل عنوان کے تحت شائع ھوچکا ھے:

ماہ خدا (پژوھشی جامع در بارہٴ ماہ مبارک رمضان از نگاہ قرآن و حدیث) ترجمہٴ جواد محدثی، قم: دار الحدیث، پھلا ایڈیشن، ۱۳۸۳، دو جلد،۱۰۹۶ صفحات، سائز: وزیری۔

۱۶۔ المحبة فی الکتاب و السنة

با تعاون: محمد تقدیری، قم: دار الحدیث، تیسرا ایڈیشن، ۱۳۸۲، ۲۵۶ صفحات، عربی، سائز: وزیری۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next