حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



بحث آزاد در اسلام: مناظرہ در رابطہ با مسائل اعتقادی، قم: دفتر تبلیغات اسلامی حوزہ علمیہ قم، تیسرا ایڈیشن، ۱۳۷۵، ۲۰۷ صفحات، سائز: رقعی۔

۲۷۔ حکمت نامہ بسیج

 Ù‚Ù…: دار الحدیث، پھلا ایڈیشن، ۱۳۸۱، Û³Û±Ûµ صفحات، عربی Ùˆ فارسی، سائز: رقعی (Û±Û· * Û±Û°)Û”

اس کتاب میں بسیج (۱)اور بسیجیوں کے مقام و عظمت کو قرآنی آیات اور اھل بیت علیھم السلام کی احادیث کی روشنی میں موضوعی شکل میں واضح کرنے کی کوشش کی گئی ھے۔

(۱)بسیج، ایران کے رضا کارانہ پاسدار وںکو کھا جاتا ھے․ جو جنگ کے علاوہ دیگر ثقافتی اور معماری کاموں میں بھی مشغول رہتے ھے۔(مترجم)

بسیج، امام خمینی علیہ الرحمہ کی سب سے بڑی اور باقی رھنے والی یادگار ھے جو معاشرہ میں اپنا بنیادی کردار ادا کرتی ھے، موٴلف کے نظریہ کے مطابق قرآن مجید کی چند آیات جو اسلام کی عظمت کی پیشین گوئی اور ایک دوسری قوم کے ذریعہ اسلام کی مدد کرنے والوں کی طرف اشارہ کرتی ھیں اس میں بسیج اور بسیجی بھی شامل ھیں، دوسری طرف پیغمبر اکرم (ص) کی احادیث میں جناب سلمان کی قوم کو دین کی مدد کرنے والی اور مذکورہ آیات کی تفسیر بیان کی گئی ھے، اور اس کو اسلام کے حقیقی مدد کرنے والوں میں قرار دیا ھے، بسیجی ثقافت، قرآن اور اھل بیت علیھم السلام کی احادیث کی ثقافت سے حاصل شدہ ھے جس کو موٴلف نے اس کتاب میں بیان کرنے کی کوشش کی ھے۔

کتاب ہذا، پانچ فصلوں پر مشتمل ھے:

پھلی فصل، بسیج کی عظمت کی تحقیق سے مخصوص ھے جس میں بسیج کے رھبروں ، اُمّت کے اصلی ترین مددگار اور اسلامی حکومت کے لئے راہ ھموار کرنے والے گمنام بسیجیوں کا تعارف کرایا گیا ھے۔

دوسری فصل میں بسیج کے لئے ضروری چیزوں کو بیان کیا گیا ھے (جیسے دینی معلومات، سیاسی معلومات، اچھا اخلاق اور ناپسند اخلاق سے پرھیز)

تیسری فصل میں بسیج کی ذاتی، سماجی، ثقافتی اور حفاظتی ذمہ داریوں کو بیان کیا گیا ھے اور بسیج اور بسیجیوں کی کامیابی کا راز، دینی، اخلاقی اور اجتماعی آداب کی رعایت اور دُرشتی (سختی) سے پرھیز کرنا۔

چوتھی فصل میں بسیجیوں کی کامیابی کے اسرار کو شمار کیا گیا ھے: جیسے ضروری شائستگی حاصل کرنا، مخاطب کی استعداد کی رعایت کرنا، رسالت کے ادب کی رعایت، مداوا،سختی سے اجتناب، غیر ضروری موقع پر دُرشتی (سختی) سے اجتناب اور رسالت کی سختیوں کو برداشت کرنا۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next