حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



۳۳۔ تداوم انقلاب اسلامی ایران تا انقلاب جھانی مھدی (عج)

تھران، انتشارات یاسر، پھلا ایڈیشن (بی تا) ۶۴ صفحات، فارسی، سائز: رقعی۔

کتاب ہذا، ان احادیث کی تفسیر و بیان کے سلسلہ میں ھے جن میں موٴلف کے نظریہ کے مطابق اسلامی انقلاب ایران کا حضرت امام مھدی (عج) کے عالمی انقلاب سے متصل ھونے کی پیشین گوئی ھوئی ھے، موٴلف کے نظریہ کے مطابق اسلامی انقلاب ایران کی کامیابی حضرت امام مھدی (عج) کے عالمی انقلاب کی راہ ھموار کرنے والی ھے، اسی وجہ سے موٴلف نے ان احادیث کو جمع کیا ھے جن میں ایران، ایرانیوں اور ان کے کردار کو بیان کیا گیا ھے، اور گزشتہ مطلب کی تاکید ھوئی ھے، یہ کتاب اس شعار ”امام مھدی کے انقلاب تک یہ تحریک جاری ھے“ کی تفسیر اور تاکید ھے، ایک ایسا شعار جس کو اسلامی انقلاب ایران کے فطری شعور نے سمجھ لیا ھے۔

کتاب ہذا، پانچ فصلوں پر مشتمل ھے اور ھر فصل میں ھر موضوع کے تحت احادیث بیان ھوئی ھیں اور پھر ان کی تشریح و تفسیر کی گئی ھے۔

پھلی فصل میںاسلام کی سب سے زیادہ وفادار قوم، اسلام کی نظر میں ایرانیوں کا کردار، اور پیغمبر اکرم (ص) و اھل بیت علیھم السلام کی نظر میں ان کے مقام جیسے عناوین کے سلسلہ میں احادیث بیان کرتے ھوئے ان کی تشریح کی گئی ھے۔

دوسری فصل میں ایسی احادیث بیان کی گئی ھیں جن کی بنیاد پر مستقبل میں عرب دین سے خارج ھوجائیں گے اور ایرانی ان کو اسلام کی دعوت دیں گے۔

تیسری فصل میں ان احادیث کی تشریح و تفسیر کی گئی ھے جن میں ایرانی انقلاب کو اسلام کی عالمی حکومت کا راستہ ھموار کرنے والا قرار دیا گیا ھے۔

چوتھی اور پانچویں فصل میں ان احادیث کی تشریح و تفسیر کی گئی ھے جن کے مطابق ایرانیوں کی تحریک حضرت امام مھدی (عج) کے انقلاب تک جاری رھے گی۔ موٴلف کے نظریہ کے مطابق ایرانی حقیقی اسلام کی سب سے وفادار قوم ھے اور پیغمبر اکرم (ص) کی احادیث کے مطابق ایرانیوں کے مسلمان ھونے سے پھلے اس مطلب کی پیشین گوئی کی گئی ھے۔

۳۴۔ کیمیای محبت: یاد نامہ مرحوم شیخ رجب علی خیاط (نکوگویان)

 Ù‚Ù…: دار الحدیث، پھلا ایڈیشن، ۱۳۸۱، Û³Û²Û° صفحات، فارسی، سائز: وزیری۔

مجموعہ کیمیای محبت میں شیخ رجب علی خیّاط کی سبق آموز یادوں کو اخلاقی اور مفید مضامین کی صورت میں قارئین کرام اور مشتاق حضرات تک پہچانے کی کوشش کی گئی ھے، اسی وجہ سے یہ یادیں اخلاقی نکات کی حامل ھیں، اگرچہ موٴلف شیخ خیاط کے شاگرد نھیں ھیں لیکن شیخ کے شاگردوں کے ذریعہ موصوف کی زندگی سے آگاہ ھوئے، اور ان کے شاگردوں سے شیخ کے سلسلہ میں گفتگو کو سن کر ان کے کلام میں حقیقت، نورانیت اور کشش دیکھتے ھیں جن میں اولیائے الٰھی کے کلام کی خوشبو محسوس کرتے ھیں، دل ھی دل میں ان سے محبت اور الفت پیدا ھوجاتی ھے اور سر انجام چند سال بعد شیخ کے سلسلہ میں یادنامہ تالیف کرتے ھیں۔

یہ کتاب چار حصوں میں ترتیب دی گئی ھے:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next