حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



اس حصہ میں حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی حکومت کے آخری چند سال (جن میں مسلسل جنگیں اور فتنہ گروں سے مقابلہ تھا) کی تفصیل بیان کی گئی ھے، ان چند سالوں میں امام علیہ السلام کا کلام، تنھائی کے غم اور زمانہ کے مصائب کی وجہ سے سوز و غم سے بھرا ھوا ھے، انھیں دنوں میں مصر کی حکومت ھاتھوں سے جاتی رھی اور آپ کے سب سے زیادہ پاک و پاکیزہ ، وفادار اور بھادر سپاھی (مالک اشتر) نے شھادت کا شیرین جام نوش کیا، جس کی بنا پر امام علیہ السلام بہت زیادہ غمگین اور بے قرار ھوئے، اس حصہ میں امام علیہ السلام کی تنھائی کی تفصیل، آپ کی مظلومیت کا مرثیہ اور آپ کی تنھائیوں کی فریادوں کا ردّ عمل بیان کیا گیا ھے۔

آٹھواں حصہ: شھادت امام علی علیہ السلام

اس حصہ میں حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی شھادت کی کیفیت، ضربت کے وقت سے شھادت تک امام علیہ السلام کے ھدایت کنندہ اور سبق آموز اقوال، امام علیہ السلام کے دشمنوں کے عداوت کی شدت، آپ کے شھادت کی خبر سننے کے بعد اس کی گفتگو، امام علیہ السلام کا کفن ودفن، امام علیہ السلام کی قبر کا مخفی رھنا اور آخر کار امام علیہ السلام کی قبر اطھر کی زیارت اور اس کے برکات وغیرہ اس حصہ میں بیان ھوئے ھیں۔

نواں احصہ: امام علی علیہ السلام کے متعلق مختلف نظریات

اس حصہ میں امام علی علیہ السلام کی شخصیت اور عظمت قرآن کریم، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم، خود امام علیہ السلام، حضرت زھرا سلام اللہ علیھا، اھل بیت علیھم السلام، اصحاب پیغمبر، ازواج پیغمبر، چند جید اور ممتاز علماء اور سیاستدانوں نیز شعراء، ادیبوں، سخنوروں یھاں تک کہ امام کے دشمنوں کے اقوال اور نظریات بیان کئے گئے ھیں۔

دسواں حصہ: امام علی علیہ السلام کی خصوصیات

اس حصہ میں امام علی علیہ السلام کی خصوصیات، قرآنی آیات اور تاریخی روشنی میں بیان کی گئی ھیں، اسی طرح آپ کے اعتقادی، اخلاقی، علمی،اور عبادتی، سیاسی و اجتماعی امتیازات،نیز امام علیہ السلام کے جھاد اور جنگ سے متعلق حقائق کو الگ الگ فصلوں میں بیان کیا گیا ھے۔

گیارھواں حصہ:امام علی علیہ السلام کا علم

اس حصہ میں امام علی علیہ السلام کی علمی منزلت اور آپ کے مختلف علوم کی تحقیق کی گئی ھے، فصل ”امام کے علم کا پرتو“ میں مختلف علوم (جیسے: معرفت خدا، معرفت کائنات ، نفسیات اور تربیت، معاشرہ کی شناخت، اخلاق، ادبیات اور اشعار) میں آپ کے خطبے اور اقوال کو مرتب طور پر بیان کیا گیا ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next