حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



۴۔ اس کتاب کی ترتیب میں موٴلف نے شیعہ و سنی مآخذ و مصادر سے اقتباسات کئے ھیں، اور ھر موضوع میں معصومین علیھم السلام کی احادیث بیان کرنے سے پھلے موضوع سے متعلق آیات کو بھی ذکر کیا ھے۔

۵۔ موٴلف نے اگرچہ روایت کی سند سے بحث نھیں کی ھے لیکن احادیث کے مطالب کی تحلیل سے بھرہ مند ھوتے ھوئے اور قرآن کریم کے مضمون کے مشابہ اور ملتی جلتی احادیث نیز عقل اور دیگر معتبر احادیث کے پیش نظر غیر معتبر احادیث کو ترک کیا ھے یا ان کے صحیح ھونے کی وضاحت کی ھے، نیز انبیاء علیھم السلام اور بعض مشکل اعتقادی ابواب (جیسے قضا و قدر اور معرفت) میں مفید وضاحت موجود ھیں۔

۶۔ یہ مجموعہ ۵۶۴ عنوان، ۴۲۶۰ باب اور ۲۳۰۳۰ احادیث پر مشتمل ھے، کتاب کے اصلی عناوین حروف تہجی کے لحاظ سے ترتیب دئے گئے ھیں اور ”ایثار“ کے موضوع سے شروع ھوکر ”یقین“ پر ختم ھوتے ھیں۔

میزان الحکمة کا پھلا ایڈیشن دس جلدوں میں رقعی سائز (۱۷ * ۱۰)میں مرکز انتشارات دفتر تبلیغات اسلامی حوزہ علمیہ قم سے سن ۱۳۶۲ تا۱۳۶۵ میں شائع ھوا تھا، اور دوسرا ایڈیشن جدید تصحیح کے ساتھ پانچ جلدوں اور وزیری سائز (۱۹* ۱۲) میں شائع ھوا جس کی پانچویں جلد اس مجموعے کی فھرست پر مشتمل ھے، اسی طرح اس کا ایک اور ایڈیشن ۹ جلدوں میں شائع ھوا جس کی نویں جلد فھرست پر مشتمل ھے، نیز یہ مجموعہ بیروت سے ۱۲ جلدوں کی صورت میں بھی شائع ھوچکا ھے۔

قابل ذکر ھے کہ اس کتاب کے جدید ایڈیشن میں چند طرح سے اصلاحات انجام پائی ھیں ، جیسے:

۱۔ منابع و مصادر سے مطابقت اور تصحیح۔

۲۔ عناوین کی اصلاح۔

۳۔ بعض تکراری یا موضوع سے غیر متعلق احادیث کی جگہ دیگر احادیث کا اضافہ۔

۴۔ بہت سے احادیث کا درجہ اول کے مصادر و مآخذ سے حوالہ ۔

۵۔ احادیث کے انتخاب میں مصادر کے جدید ایڈیشنوں کا حوالہ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next