حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



۳۔ اھم بحثوں کی تحلیل اور احتمالی تعارض (تناقض) کا حلّ نیز اعتراضات کے جوابات۔

اگر ایک متکلم کی ذمہ داریوں کو دو حصوں: اسلامی عقائد کا استنباط اور ان کے دفاع میں تقسیم کیا جائے، تو اس دانش نامہ میں پھلا حصہ اور دوسرے حصہ کی اھم بحثیں انجام پائی ھیں، چونکہ اسلامی عقائد کے دفاع کی خاطر پھلے ان کو مرتب کرنا اس کے بعد ان کی وضاحت کرنا، اور آخر میں ان کو ثابت اور اعتراضات کے جواب نیز معارض عقائد کو ردّ کرنا ھوتا ھے۔

اس دانش نامہ (انسائیکلوپیڈیا) کے اصلی حصے کچھ اس طرح ھیں: عقل و جھل، علم و حکمت، معرفت خدا، عدل الٰھی، نبوت، امامت، قیامت، معرفت دنیا، ادیان و مذاھب۔

چنانچہ مذکورہ عناوین میں سے پھلے تین عنوانات کی تحقیق تمام ھوچکی ھے اور پانچ جلدوں میں شائع بھی ھوچکی ھے۔

پھلی جلد: عقل و جھل اور جلد دوم: علم و حکمت سے مخصوص ھے۔

بعد کی تین جلدیں جو معرفت خدا کے سلسلہ میں اور پانچ حصوں پر مشتمل ھے: معرفت خدا، توحید، اسمائے الٰھی، صفات ثبوتیہ، صفات سلبیہ۔ پھلا حصہ معرفت خدا کی عام بحثوں (جیسے: خدا اور اس کے بھیجے ھوئے انبیاء کی معرفت کی اھمیت، معرفت خداکے مقدمات اور راستے، خالق کی پہچان میں مخلوقات کے کردار کی پہچان، معرفت خدا کے آثار و آفاق، خدا کے حجابات، معرفت الٰھی کے موانع) سے بحث کی گئی ھے، دوسرے حصہ میں توحید کے مرتبے اور اس کی اھمیت کی تحقیق کی گئی ھے، تیسرے حصہ میں اسمائے الٰھی کی تعداد، اس کے معنی اور اس کی اقسام، اسم اعظم اور کائنات کی تدبیر میں اسمائے الٰھی کے کردار سے مخصوص ھے، چوتھے حصہ میں کلی طور پر اسماء و صفات الٰھی کے بیان کے بعد ھر ایک اسم الٰھی اور اھم صفات ثبوتیہ کی بحث کی گئی ھے۔ اور ھر اسم سے متعلق آیات و احادیث کو بیان کرنے سے پھلے اس کے لغوی معنی اور قرآن و احادیث میں اس کے استعمال ھونے والے معنی کو بیان کیا گیا ھے۔ اور پانچوےں حصہ میں خداوندعالم کے صفات سلبیہ کی تحقیق و چھان بین کی گئی ھے۔

اس دانش نامہ کے بعض خصوصیات کچھ اس طرح ھیں:

۱۔ ھر موضوع سے متعلق احادیث شیعہ اور سنی مدارک و منابع سے جمع کی گئی ھیں اور ان کے ساتھ ساتھ قرآنی آیات بھی ذکر کی گئی ھیں۔

۲۔ ھر عنوان کی احادیث، درخت کی شکل میں اور ھر عنوان فرعی عناوین پر اور فرعی عناوین جزئی عناوین پر تقسیم ھوئے ھیں۔

۳۔ ھر عنوان ،عنوان کی احادیث اور ان کے مطالب کے نتیجہ پر مشتمل ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next