حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



۲۔ موسوعة میزان الحکمة

چند فاضل علماء کے تعاون سے، قم: دار الحدیث، چاپ اول، ۱۳۸۳ ج۱، ۵۰۸ صفحہ، عربی وزیری۔

قرآن کریم اور پیغمبر اکرم (ص) کی سنت دو ھمیشگی گوھر اور وہ بے پایان خزانہ ھیں جن تک پھنچنا اور ان کی تالیف کے ساتھ ساتھ ان کا درک و فھم صدیوں سے اسلامی علماء اور دانشوروں کے ذھنوں کو مشغول کئے ھوئے تھا، انسان ساز تعلیمات (جو انسان کی سعادت و کامیابی اور انسانی معاشرہ کی فلاح و بھبودی کے لئے بہترین اور افضل منصوبہ ھے) پر ھمیشہ قرآن کریم اور رسول اکرم (ص) نے تاکید فرمائی ھے اور ان کی طرف رجوع کرنا جھل و نادانی کی تاریکی سے نجات اور نور و رستگاری تک پھنچنے کا سبب ھے۔

موسوعة میزان الحکمة قرآن کریم، سنت نبوی (ص) اور ائمہ معصومین علیھم السلام کے گوھر بے بھا پر مشتمل ھے، موٴلف نے اس کتاب کے مقدمہ میں (اھم) بحثوں جیسے: سنت کے معنی، اھل بیت علیھم السلام کی احادیث کا سنت میں شامل ھونا اور دینی تعلیمات کی شناخت کے سلسلہ میں حدیث کا کردار، اسی طرح مختلف نظریات کے لحاظ سے حدیث کی عظیم الشان اھمیت کو اجاگر کیا گیا ھے، اور اپنا منتخب نظریہ (یعنی قرآن و سنت میں جدائی نہ ھونے ) کو ثابت کیا ھے۔

اسی طرح موٴلف نے مقدمہ کتاب میں شناخت حدیث کے مقدمات (جیسے: علم رجال، علم درایہ، اور حدیث کی عبارت اور اس کا قرآن و عقل سے ٹکرانے کی صورت جیسے مسائل کی تحقیق کی گئی ھے، اور اس کے بعد تالیف حدیث کی تاریخ، کتب اربعہ سے پھلے، خود کتب اربعہ اور ان کے بعد لکھی جانے والی شیعہ و سنی احادیث کے مجموعوں کی مختصر گزارش بھی شامل ھے۔

قارئین محترم! توجہ رھے کہ ان میں سے ھر ایک مجموعہ اس کے موٴلف کے مخصوص نظریہ کے تحت اور اس زمانہ کی ضرورت کے لحاظ سے لکھا گیا ھے، چنانچہ ایک مدت گزرنے کے بعد اور آج کل کی ضرورت کے تحت درج ذیل خصوصیات پر مشتمل چند حدیثی مجموعوں کی ضرورت ھے:

۱۔ آیات قرآن کریم کے ساتھ ساتھ حدیث کا بیان کرنا۔

۲۔ عموم و خصوص، مطلق و مقید و غیرہ جیسے اھم مسائل کو یکجا جمع کرنا۔

۳۔ مخصوص طبقہ بندی، تاکہ ایک موضوع سے متعلق احادیث ایک جگہ جمع ھوجائیں۔

۴۔ مشابہ حدیث کو حذف کرکے مختصر کرنا۔

۵۔ نقد اور احتمالی تعارض کو دور کرنا۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next