حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



حضرت علی علیہ السلام اور دیگر ائمہ علیھم السلام کی سیرت کا یہ حساس اور سبق آموز پھلو، آپ کی زندگی کے دوسرے پھلوؤں کی طرح بہت زیادہ توجہ کا حامل ھے، یہ کتاب امام علی علیہ السلام کی سیرت اور آپ کے نورانی کلام کی روشنی میں ”شھید محراب“ کے عنوان سے تالیف اور آٹھ عنوان پر مترتب کی گئی ھے، موٴلف نے ان آٹھ بحثوں میں امامِ شھیدان (حضرت علی علیہ السلام) کا راہ خدا میں شھادت کا جام نوش کرنے کا شوق اور خواھش میں بے تابی اور شھادت تک پھنچنے میں آپ کی بے تابی کا فلسفہ بیان کیا ھے۔

اس کتاب میں نہج البلاغہ میں امام علی علیہ السلام کے نورانی کلام کی تفصیل کی بنا پر آپ نہ صرف راہ خدا میں شھادت کے خواھش مند تھے بلکہ اس افتخار کو ایک کامیابی شمار کرتے تھے کہ اس درجہ تک پھنچنا شکر کا موقع ھوتا ھے۔

۳۰۔ رمز تداوم انقلاب در نہج البلاغہ

تھران، انتشارات یاسر، پھلا ایڈیشن (بی تا) ۱۶۰ صفحات، فارسی، سائز: رقعی۔

کتاب ہذا میں، انقلاب کے ضوابط، قوانین اور اس کی بقاء کا راز نیز اس میں پیش آنے والی رکاوٹوں کو امام عارفین حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کے نورانی کلام سے استناد کرتے ھوئے اور آپ کی سیرت سے فیضیاب ھوتے ھوئے مختصر بحث کی گئی ھے۔

انقلاب کی بقاء کا مسئلہ، سب سے زیادہ مھم، سب سے زیادہ حساس اور فی الفور مسئلہ ھے جو ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد ایران اور اسلام کی سرنوشت بلکہ دنیا کے مستضعفوں (کمزور) افراد کی سر نوشت اور ان کی عالمی حکومت نیز ان کی امامت سے متعلق بیان ھوا ھے۔

موٴلف کا اعتقاد ھے کہ انقلاب کی بقا، قوانین اور ضوابط کے بغیر ممکن نھیں ھے، اسی وجہ سے نہج البلاغہ کی روشنی میں امام علی علیہ السلام کے نظریہ کے مطابق قوانین اور ضوابط کو تلاش کیا گیا ھے۔

موصوف نے اس اھم مسئلہ کے بارے میں اپنی تحقیق کو دو حصوں : اسلامی انقلاب کی بقا کے سلسلہ میں عوام اور رھبروں کی ذمہ داریوں اور ھر حصہ میں اس موضوع سے متعلق مسائل کو بھی بیان کیا ھے:

پھلے حصہ میں اسلامی انقلاب کے بقاء کی نسبت لوگوں کی ذمہ داریوں کی تحقیق کی گئی ھے، چنانچہ یہ ذمہ داریاں کچھ اس طرح ھیں:

وحدت برقرار رکھنا، سب سے بڑا جھاد،منحرف گروھوں سے دوری اختیار کرنا، مکتب کی رھبری کی بقا، شخصیتوں کو مجروح نہ کرنا، سُرخ موت (یعنی شھادت) سے نہ ڈرنا، گناھوں سے مقابلہ، ثقافتی انقلاب اور منافقوں کی پہچان۔

دوسرے حصہ میں، اسلامی انقلاب کی بقاء کی نسبت رھبران قوم کی ذمہ داریوں کو بیان کیا گیا ھے، امامت کی بنیاد پر رھبری، نقصان دہ مسائل کا خاتمہ، اداری انقلاب ، ناحق خونریزی سے بچاؤ، دشمن کو موقع نہ دینا اور حق کو مصلحت پر فدا نہ کرنا۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next