حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



یہ دانش نامہ سن ۲۰۰۴ء میں ”پنجمین ھمایش دین پژوھان کشور“ میں ”برتر تحقیق“ کا رتبہ حاصل کرچکی ھے۔

۵۔ موسوعة الاٴحادیث الطبّیة

با تعاون:  مرتضیٰ خوش نصیب، محمد تقی سبحانی نیا، رسول اُفقی، احمد سعادت فر، قم، دار الحدیث، پھلا ایڈیشن، Û²Û°Û°Û´Ø¡ØŒ دو جلد، Û·Û·Û² صفحات، سائز: وزیری (Û±Û¹* Û±Û²)Û”

بشری علوم کے سلسلہ میں ”علم طب“ تمام علوم سے افضل ھے، کیونکہ دوسرے علوم کا فلسفہ، انسان کا زندگی کی نعمتوں سے فیضیاب ھونا ھے، اور یہ مقصد انسان کی جسم و روح کی سلامتی کے بغیر ممکن نھیں ھے۔

کتاب ہذا، طب اور طبابت، جسمانی بیماریوں اور ان کے علاج نیز جسم سے متعلق ظاھری آداب کی رعایت کی ضرورت پر پیغمبر اکرم (ص) اور ائمہ معصومین علیھم السلام کی احادیث پر مشتمل ھے، احادیث کے اس مجموعہ (جو فریقین کے مختلف منابع و مدارک سے حاصل کیا گیا ھے) میں ڈاکٹری کے مختلف نکات، کھانوں، مسالحہ جات اور دیگر کھانے کی چیزوں اور بیماروں کے لئے ضروری ھدایات دی گئی ھیں، اس مجموعہ کے مولف نے مذکورہ احادیث کو مستند کرتے ھوئے مختلف ابواب اور فصلوں میں موضوع بندی کی ھے، اور ھر موضوع کی احادیث کو (البتہ مکرر احادیث کو حذف کیا ھے) ان کے منابع کو ذکر کرتے ھوئے قارئین کرام کی خدمت میں پیش کیا ھے۔

اس مجموعہ میں کوشش کی گئی ھے کہ گزارش میں وہ احادیث مورد توجہ قرار پائیں جو بلاغت، صحت اور مخصوص نتائج پر مشتمل ھو، اگرچہ ضعیف منابع سے ذکر کی گئی ھو، اس مجموعہ میں احادیث کی تمام گزارش اور مطالب میں معصومین علیھم السلام کی حیات مبارک کی ترتیب سے پانچ حصوں اور متعدد فصلوں میں مرتب ھوئی ھے۔

پھلا حصہ طبابت کے سلسلہ میں ھے، اس حصہ میں اسلامی نقطہ نگاہ سے طبابت، آداب طبابت، احکام طبابت اور طبی دستور پر مشتمل احادیث بیان ھوئی ھیں۔

دوسرے حصہ میں بیماریوں کے نام، ان کی تعریف،اقسام، نتائج اور بیمار کے فرائض اور اس کی عیادت کے آداب بیان ھوئے ھیں۔

تیسرا حصہ، بدن کے اعضاء سے متعلق ھے جیسے: دل و دماغ، نفسیات آنکھ، کان، منھ، دانت، سانس کا نظام، کھال، خون، ہڈی، بال، ناخن اور آلہ تناسل۔

چوتھا حصہ، صحت و بیماری میں کھانے اور پینے کی چیزوں کی اھمیت کے سلسلہ میں ھے، اس حصہ میں بھوک اور شکم سیری کے فوائد او رنقصانات نیز کھانے پینے اور گوشت کھانے کے آداب بیان ھوئے ھیں۔

پانچواں حصہ، جس میں دیگر حصوں سے زیادہ مطالب بیان ھوئے ھیںاس حصہ میں ساٹھ فصلوں میں کھانے پینے کی چیزوں اور دوائیوں سے علاج اور ان کی خاصیتوں کی تفصیل بیان کی گئی ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next