حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



(۱) جشن تکلیف، بچوں کے بالغ ھونے اور شرعی ذمہ داریاں عائد ھونے پر منایا جاتا ھے۔ (مترجم)

موصوف نے نوجوانوں اور تازہ بلوغ کی حد کو پھنچنے والے بچوں کے لئے مختصر طور پر عقائد، مسائل شرعی اور اسلامی تعلیمات کا مجموعہ پیش کرنے کی کوشش کی ھے، چنانچہ یہ کتاب ۶ حصوں میں ترتیب دی گئی ھے۔

پھلے حصہ میں جشن تکلیف کے فلسفہ کے سلسلہ میں بحث کی گئی ھے اور اس میں اس جشن کے تربیتی اور اصلاحی آثار کا جائزہ لیا گیا ھے، موٴلف کے نظریہ کے مطابق جشن تکلیف ، حقیقت میں خداوندعالم سے رابطہ کو اھمیت دینا ھے اور اس جشن کو اھمیت دینا خدا سے رابطہ کو سب کے لئے خصوصاً نوجوانوں کے لئے بہت دلپذیر بنادیتا ھے اور جتنا بھی یہ جشن با شکوہ منایا جائے اس رابطہ کی رونق مزید بڑھ جاتی ھے اور اسلامی معاشرہ کے نوجوانوں میں اسلام کی طرف رغبت بڑھ جاتی ھے۔

دوسرے حصہ میں اس جشن کے منعقد کرنے کی کیفیت، مخصوص اور عام پروگراموں کو بیان کیا گیا ھے، نیز قرآنی آیات اور روایات کی روشنی میں چند اعمال بھی بیان کئے گئے ھیں، جیسے شکر کا سجدہ بجالانا، خدا سے شیطان کی پناہ مانگنا، فرشتوں پر سلام بھیجنا، ضرورتمندوں کی مدد کرنا، خداوندعالم سے مدد طلب کرنا اور امام زمانہ (عج) سے توسل کرنا اس جشن کے جملہ اعمال میں سے ھیں۔

تیسرے حصہ میں اسلام میں تحفہ دینے اور جشن تکلیف کے تحفوں کے سلسلے میں مطالب بیان کئے گئے ھیں، اس حصہ میں موٴلف نے جشن تکلیف کے تحفوں میں روحانی پھلو پر زیادہ زور دیا ھے، اسلام میں بہترین ھدیہ دینی اور ثقافتی پیغامات ھیں، تاکہ اس روحانی اور مقدس جشن کی صورت دوسرے مادی جشن میں تبدیل نہ ھوجائے۔

چوتھے حصہ میں شرائط تکلیف (بلوغ، عقل اور علم و قدرت) کو تفصیل سے بیان کیا گیا ھے۔

پانچواں حصہ فرائض کے خصوصیات پر مشتمل ھے، موٴلف نے اس حصہ میں فریضہ کے خصوصیات کو بیان کرتے ھوئے انسان کی قدرت کی نسبت فریضہ کو آسان اور کم قرار دیا ھے، نیز اس کی جزا خداوندعالم سے مخصوص ھے، اس کے علاوہ انسان کی ضرورت کو پورا کرنے والا ھے۔

چھٹی فصل میں فریضہ کی نسبت ضروری چیزوں کو بیان کیا گیا ھے اور نوجوانوں کے لئے عقائد، آداب، اور اسلامی تعلیمات کو بیان کیا گیا ھے، یہ حصہ تین فصلوں پر مشتمل ھے : اعتقادی ، اخلاقی اور عملی جاننے والی چیزیں، جن کو آسان الفاظ میں سمجھایا گیا ھے۔

چونکہ اس کتاب کے مطالب والدین، اساتید اور نوجوانوں کے لئے مفید ھیں لہٰذا ان مطالب کو دو جلدوں میں (لڑکوں سے مخصوص اور لڑکیوں سے مخصوص)جواد محدثی کے قلم سے سادہ اور روان الفاظ او رمختصر انداز میں دوبارہ تالیف کیا گیا ھے، اور درج ذیل عنوان کے تحت شائع کیا گیا ھے:

جشن تکلیف/ ویژہ پسران، قم: دار الحدیث، آٹھواں ایڈیشن، ۱۳۸۱، ۱۱۲ صفحات، سائز: رقعی۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next