حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



۳۲۔ مقدمہ ای بر سیستم قضائی اسلامی

 Ù‚Ù…: محبت، پھلا ایڈیشن، Û±Û³Û·Û·ØŒ Û±Û´Û´ صفحات، فارسی، سائز: رقعی (Û±Û· * Û±Û°)Û”

کتاب ہذا، قضاوتی (عدالتی) نظام کی کیفیت کے سلسلہ میں ایک تحقیق پر مشتمل ھے، جس میں موٴلف نے کوشش کی ھے کہ اسلامی عدالتی نظام کی کیفیت اور اس کے شرائط کو قرآنی آیات اور معتبر روایات کی روشنی میں اسلامی عدالتی نظام کو بہترین انداز میں پیش کرے، داد رسی (یعنی مظلوم پر ھوئے ظلم کا فیصلہ کرنا) اجتماعی زندگی کا ایک رکن اور حکومتوں کے استحکام اور مضبوطی کا ستون ھے؛ کیونکہ قوانین اور ضبواط پر عمل درآمد ھونے پر نظارت رکھنا، سماجی فرائض پورے ھونے کی دیکھ بھال، اور قانون کے مقابل سرکشی کرنے والوں کے سخت برتاؤ، اجتماعی زندگی کی ایک ضرورت ھے جس کا عھدہ دار عدالتی نظام ھوتا ھے۔

عصر حاضر میں سماجی زندگی میں پھیلاؤ، مختلف فرائض کا وجود اور جرائم کی کثرت، قضاوت کو انفرادی صورت سے طاقت ور نظام اور حکومتوں کی تین طاقتوں میں سے ایک طاقت شمار ھوتا ھے، یہ نظام جو معاشرہ کی سلامتی کی حفاظت کا ذمہ دار ھوتا ھے، اگر خود صحیح نہ ھو (چاھے ترقی یافتہ عدالتی پروگرام نہ رکھنے کی وجہ سے ھو یا عادل و لائق قاضی وغیرہ نہ ھونے کی وجہ ھو) معاشرہ کے لئے ایک خطرناک حادثہ بن جائے گا۔

موٴلف کے نظریہ کے مطابق، اسلام نے کوئی مخصوص ادارہ یا مخصوص نظام کی بنیاد نھیں ڈالی ھے؛ بلکہ قضاوت اور عدالت کے معیار بیان کئے ھیں، اسی وجہ سے اسلامی حکومت اپنے زمانہ کی ضرورت کے لحاظ سے معاشرہ کے لئے عدالتی نظام تشکیل دے سکتی ھے، موصوف نے اس سلسلہ میں اسلامی نظریات کو پانچ حصہ میں بیان کیا ھے:

پھلے حصہ میں کلیات، قضاوت کی تعریف و تحقیق اور اسلام میں قضاوت کی تاریخ کو بیان کیا گیا ھے۔

دوسرے حصہ میں اسلام میں قضاوت کے خصوصیات کی تحقیق کی گئی ھے اور قرآنی آیات اور روایات کی روشنی میں اسلامی قضاوت کے پانچ خصوصیات بیان کئے گئے ھیں: ۱۔ قاضی، خدا کا نمائندہ ھوتا ھے اور یہ منصب، الٰھی منصب ھوتا ھے؛ ۲۔ الٰھی اور اسلامی قوانین خداوندعالم کی طرف سے بنائے گئے ھیں؛ ۳۔ اسلام میں قضاوت، سیاست سے متاثر نھیں ھوتی؛ ۴۔ اسلام میں قضاوت بغیر اجرت کے ھوتی ھے؛ ۵۔ اسلامی قضاوت میں، اعتراضات قبول نھیں ھے۔

تیسرے حصہ میں اسلامی نقطہ نگاہ سے قاضی کے صفات کی تحقیق کی گئی ھے، موٴلف نے اس حصہ میں عام دو خصوصیات: ضوابط اور قوانین کے علم اور قاضی کی عدالت کے علاوہ امام علی علیہ السلام کے نظریہ کے مطابق قاضی کے لئے ۱۲ خصوصیات شمار کئے ھیں۔

چوتھے حصہ میں ”رضاکارانہ قضاوت “کے عنوان کے تحت اس نکتہ کی تحقیق کی گئی ھے کہ قاضی کے عھدہ کے لئے رضاکارانہ پیش کش، اور عدالتی موضوع کا علم حاصل کرنا ایک پسندیدہ کام ھے یا نھیں؟

پانچویں حصہ میں اسلامی نظریہ کے تحت عدالتی آئین کی تحقیق کی گئی ھے، موٴلف نے اس حصہ میں عدالت کے جلسہ میں واجب، مستحب، مکروہ اور حرام چیزوں اور قاضی کے سلوک کو بیان کیا ھے۔

یہ کتاب ، اسلامی انقلاب کی کامیابی کے شروع کے چند سالوں میں ”پاسدار اسلام“ نامی مجلہ میں شائع ھونے والے مقالات کا مجموعہ ھے، جو بعد اس کتاب کی شکل میں ترتیب دیا گیا ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next