حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



پھلے حصہ میں شیخ کے خصوصیات، ان کی زندگی کے (مختلف) پھلو، کام، ایثار، اطاعت ، اخلاق، ظھور کا انتظار، شعر اور سیاست بیان ھوئے ھیں۔

دوسرے حصہ میں شیخ کی پرواز، ان کی ترقی اور ان کی تربیت کی کیفیت، خداوندعالم کا شیخ کی غیبی مدد کرنا اور موصوف کے معنوی کمالات کی تصویر کشی کی گئی ھے۔

تیسرے حصہ میں اصلاح اور کمالات حاصل کرنے کے طریقوں کی طرف رھنمائی کرنے کی کوشش کی گئی ھے ،اصلاح کا طریقہ، اصلاح نفس کی بنیاد، اصلاح کے لئے کیمیا، اولیائے الٰھی کا اخلاص، اولیائے الٰھی کا احسان، اولیائے الٰھی کی نماز، اولیائے الٰھی کا خوف اور اولیائے الٰھی کا حج جیسے مسائل کو بیان کیا گیا ھے۔

چوتھے حصہ میں شیخ کی وفات اور وفات کے دنوں شیخ کے درپیش واقعات کو بیان کیا گیا ھے، اسی طرح آیت اللہ سید محمد حجت اور حاج آخوند ملّا عباس تربتی کی وفات کے واقعات اس فصل میں بیان کئے گئے ھیں۔

کتاب کے آخر میں اس پھنچے ھوئے عارف کے فوٹو بھی دئے گئے ھیں۔

یہ مجموعہ جو پھلے ”تندیس اخلاق“ کے نام سے شائع ھوچکا تھا، تجدید نظر، اضافات اور اصلاح کے بعد کیمیای محبت کے نام سے شائع ھوا ھے، کیمیای محبت، پالتوئی (۱۶ * ۸) سائز میں ۲۵۶ صفحات پر مشتمل شائع ھوئی ھے، اسی طرح درج ذیل دوسری زبانوں میں بھی اس کتاب کا ترجمہ ھوچکا ھے:

۱۔ عربی، بنام : کیمیاء المحبة، لمحات من حیاة المرحوم الشیخ رجب علی الخیّاط الطھرانی، ترجمہٴ خلیل العصامی،قم: دار الحدیث، پھلا ایڈیشن، ۱۳۸۳،۳۰۰ صفحات، سائز: وزیری۔

۲۔انگلش، درج ذیل عنوان کے تحت:

THE ELEXIR OF LOVEترجمہٴ احمد رضوانی، قم: دار الحدیث، پھلا ایڈیشن، ۲۰۰۲ء، ۲۸۶ صفحات، سائز: وزیری۔

۳۔ اسپینی، با عنوان: Alquimia del Amorترجمہٴ فیصل مُرھل، قم: دار الحدیث، پھلا ایڈیشن، ۲۰۰۳ء، ۲۹۱ صفحات، سائز: رقعی (۱۷ * ۱۰)۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next