حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



پھلی فصل میں موٴلف نے معاشرہ کے علماء کو انبیاء علیھم السلام کا وارث، شیعہ معاشرہ کا پاسدار اور اسلام کے قلعہ کے عنوان سے تعارف کرایا ھے، اور عابد و زاھد پر عالم کی برتری کے سلسلہ میں روایات بیان کرتے ھوئے موصوف اس نتیجہ پر پھنچے ھیں کہ اسلامی معاشرہ کے علماء پر سب سے عظیم سماجی ذمہ داریاں عائد ھوتی ھیں، اور اگر علماء اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں تو اسلام کی نظر میں ان کی ایک خاص اھمیت ھے۔

دوسرے حصہ میں موٴلف نے اپنی ذمہ داری ادا نہ کرنے کے نتائج اور خطرناک آثار کو بیان کیا ھے جس کی اسلام نے بہت زیادہ مذمت کی ھے، اسلامی منابع میں اپنی ذمہ داری کا احساس نہ کرنے والے علماء کو ”کُتّے“ یا ”اپنی کمر پر کتاب لادے ھوئے گدھے“ کی مانند قرار دیا ھے۔

کتاب کے آخری حصہ میں علماء کی ذمہ داریوں، ناپسند صفات کے علاج کا طریقہ، اور ان کی اجتماعی اور انفرادی ذمہ داریوں کو اسلامی اور تاریخی منابع کی روشنی میں بیان کیا ھے۔

۲۵۔ اخلاق مدیریت در اسلام

 Ù‚Ù…: دار الحدیث، تیسرا ایڈیشن، Û±Û³Û·Û·ØŒ Û±Û¹Û° صفحات، فارسی، سائز: رقعی۔

اسلامی مینجمینٹ ، اسلام کے عقیدتی اور فکری بنیادوں پر مبنی رھبری کا مخصوص طریقہ ھے، اور مدیریت کے اس طریقہ کار سے آگاھی حاصل کرنے کے لئے رھبری کے سلسلہ میں اسلامی نظریات سے آگاھی ضروری ھے۔

کتاب ہذا، اسلامی نقطہ نگاہ سے مینجمینٹ کے اخلاق اور سلوک کے سلسلہ میں بحث کا مجموعہ ھے جو موٴلف کی ۲۷ تقاریر کا نتیجہ ھے جس کو موصوف نے اس وزرات کی بنیاد کے وقت ”وزارت اطلاعات کے تمام اداروں کے مدیران، معاونین کے لئے ہفتہ وار تقاریر“ کے تحت بیان کیا ھے۔

موٴلف نے اسلامی منابع کی روشنی میں کوشش کی ھے کہ اسلامی مدیریت کے اخلاق کے دورہ پر تحقیق کرے ، موصوف نے اس کتاب کے مطالب کو پیش گفتار اور پانچ حصوں میں ترتیب کیا ھے۔

اس کتاب کے پیش گفتار میں مینجمینٹ اور ادارات کی تعریف اور عام بحث نیز ان کے سلسلہ میں اسلامی نظریہ کو بیان کیا ھے، موٴلف کے نظریہ کے مطابق مینجمینٹ اور اس کا اسلامی طریقہ قرآن مجید کے سورہ طہٰ کی آیات نمبر ۲۵ تا ۳۴ بیان ھوا ھے کہ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام کو خداوندعالم کی طرف سے فرعون کو دعوت الٰھی دینے کا حکم ھوا، ان آیات میں چار مسئلہ بیان ھوئے ھیں جن میں سے ھر ایک اسلامی مینجمینٹ کا بنیادی رکن قرار پایا ھے:

۱۔ کشادہ دلی، ۲۔ کام کی مشکلات کو دور کرنا، ۳۔ واضح گفتگو، ۴۔ مناسب معاون کا رکھنا۔

پھلے حصہ میں ”کشادہ دلی“کے تحت مدیران کے لئے ان کے اخلاقی صفات کو ضروری شمار کیا ھے اور ان کے سلسلہ میں قرآنی، حدیثی اور اخلاقی بحث کی گئی ھے، اور اسی حصہ میں کشادہ دلی کے معنی، قرآن میں کشادہ دلی، کشادہ دلی اور مدیریت، کشادہ دلی کے اسباب اور اسلامی کشادہ دلی کی نشانیوں پر بحث کی گئی ھے، چنانچہ بعض نشانیوں کو اس طرح شمار کیا گیا ھے: دنیا سے منھ موڑنا اور آخرت پر توجہ کرنا، حق کے مقابل تسلیم رھنااور دلی سکون و اطمینان۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next