حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



تیسرے حصہ میں شناخت اور الھام کے مقدمات کے سلسلہ میں اور عقلی و قلبی معارف کے اسباب و علل کی بحث کی گئی ھے۔

چوتھے حصہ میں ، شناخت کے سلسلہ میں رکاوٹوں، اور ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے سلسلہ میں مطالب بیان کئے گئے ھیں۔

پانچویں  حصہ میں، علم Ú©ÛŒ تعلیم، علم Ú©ÛŒ تعلیم Ú©Û’ واجب ھونے، علم Ú©ÛŒ فضیلت اور اس Ú©Û’ احکام نیز سوال کرنے Ú©Û’ آداب بیان کئے گئے ھیں۔

چھٹے حصہ میں، تعلیم دینے کی ضرورت، اس کی فضیلت اور آداب اور اسی طرح سوال کا جواب دینے کے آداب بیان کئے گئے ھیں۔

ساتویں فصل عالِم سے مخصوص ھے جس میں عالم کی فضیلت، اس کے آداب، خصوصیات، حقوق اور قسموں کو بیان کیا گیا ھے، نیز عالم کے اچھے اور بُرے نمونوں کا ذکر کیا گیا ھے۔

ھر حصہ اور باب کے مطالب قرآن کریم، احادیث نبوی اور احادیث ائمہ معصومین علیھم السلام سے فیض اٹھاتے ھوئے ترتیب دئے گئے ھیں، اسی طرح کتاب میں بیان شدہ مطالب کے درمیان کھیں کھیں اس طرح کے سوالات کے جواب دئے گئے ھیں، جیسے: اسلام کی نظر میں علم کے کس موضوع کی اھمیت اور ارزش ھے؟ کونسا علم ،انسان کے اقدار و بلندی کا معیار اور تمام اقدار و بلندی کا معیار ھے؟ کونسا علم خدا کی نظر میں انسان کی بلندی اور فرشتوں کے احترام اور عالم کے لئے تمام موجودات کے استغفار کا باعث ھے؟

اس کتاب کا فارسی ترجمہ عربی عبارت کے ساتھ اس عنوان کے تحت شائع ھوچکا ھے:

علم و حکمت در قرآن و حدیث، ترجمہ عبد الھادی مسعودی، قم، دار الحدیث، چاپ اول، ۱۳۷۹، ۲ جلد، ۸۱۶ صفحات، سائز : وزیری (۱۹* ۱۲)۔

اسی طرح اس مجموعہ کا فارسی خلاصہ درج ذیلعنوان Ú©Û’ تحت  شائع ھوچکا Ú¾Û’:

سیمای علم و حکمت، ترجمہ و تلخیص: عبد الھادی مسعودی، قم، دار الحدیث، چاپ اول، ۱۳۸۰، ۲۲۴ صفحہ ، سائز: پالتوئی (۱۶ * ۸)۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next