حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



بارھواں حصہ: امام علی علیہ السلام کی قضاوت

اس حصہ میں چار الگ الگ فصلوں میں امام علی علیہ السلام کی قضاوت اور فیصلوں کو بیان کیا گیا ھے، اس حصہ کی پھلی فصل میں آپ کی قضاوت کی اھمیت اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی صاف صاف فرمان کے مطابق کہ آنحضرت (ص) نے فرمایا: ”علی میری امت میں سب سے بہتر فیصلہ کرنے والے ھیں“ ، کے بارے میں گفتگو کی گئی ھے، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے زمانہ میں امام علیہ السلام کے فیصلوں کے چند نمونے، نیز آنحضرت (ص) کی وفات کے بعد آپ کی خلافت کے زمانہ میں آپ کے فیصلوں کو بیان کیا گیا ھے۔

تیرھواں حصہ: امام علی علیہ السلام کی کرامتیں

اس حصہ میں امام علی علیہ السلام کی روحانی قدرت، تکوینی ولایت اور خلیفہٴ الٰھی کے جلووں کو بیان کیا گیا ھے، جو امام خود خداوندعالم کی قدرت اور عظمت کا جلوہ ھو، اس کے مختلف نمونوں کو بیان کیا گیا ھے، جیسے: دعاؤں کا قبول ھونا، مخفی اور نادیدہ چیزوں کے بارے میں گفتگو کرنا، (غیب کی خبریں)، آپ کے معجزات جیسے سورج کا پلٹنا، جو صرف آپ ھی کی تعجب آور فضیلت ھے اور اس میں کوئی دوسرا شامل نھیں ھے۔

چودھواں حصہ: امام علی علیہ السلام کی محبت

اس حصہ میں امام علی علیہ السلام کا محبت کے سلسلہ میں تاکید کرنا، اور اس کی برکتوں کے ساتھ ساتھ آپ کے حقیقی محبوں کے صفات بھی بیان کئے گئے ھیں، نیز امام علی علیہ السلام کی محبت میں غلو سے پرھیز کرنے کے بارے میں ایک مخصوص فصل بھی قرار دی گئی ھے۔

پندرھواں حصہ: امام علی علیہ السلام سے دشمنی

اس حصہ میں امام علی علیہ السلام کی دشمنی اور کینہ کے سلسلہ میں بحث کی گئی ھے، اس کے علاوہ آپ سے دشمنی کے اسباب و علل نیز آپ سے دشمنی کے نتائج، اور آپ کے سخت ترین دشمنوں کا تعارف، اور آپ کے چمکتے ھوئے نور کو مخفی کرنے والوں کی ناکامیوں کو برملا کرنا وغیرہ، کی اس حصہ میں تحقیق کی گئی ھے۔

سولھواں حصہ: امام علی علیہ السلام کے اصحاب اور کارکنان

اس حصہ میں : امام علی علیہ السلام کے چند اصحاب اور کارکنان کی مختصر سوانح حیات بیان کی گئی ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next