حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



ھر باب میں شروع میں اس باب سے متعلق قرآنی آیات اور پھر پیغمبر اکرم (ص) کی احادیث اور اس کے بعد ائمہ معصومین علیھم السلام کی احادیث ترتیب کے ساتھ بیان ھوئی ھیں۔

اس کتاب کا فارسی ترجمہ عربی عبارت کے ساتھ درج ذیل عنوان کے تحت شائع ھوچکا ھے:

حج و عمرہ در قرآن و حدیث، ترجمہ جواد محدّثی، ، قم: دار الحدیث، پھلا ایڈیشن، ۶۳۱ صفحات، سائز: وزیری۔

اس طرح یہ کتاب منتخب صورت میں درج ذیل عنوان کے تحت شائع ھوچکی ھے:

سیمای حج و عمرہ، ترجمہٴ جواد محدثی، تلخیص: عبد الھادی مسعودی ، قم: دار الحدیث، پھلا ایڈیشن، ۱۳۸۰، ۱۳۰ صفحات، سائز: پالتوئی (۱۶ * ۸)۔

یہ کتاب اگرچہ مختصر اور چھوٹی ھے لیکن اس میں خانہ خدا کے حاجیوں کے لئے مکہ مکرمہ کے خصوصیات، اس میں داخلہ اور وداع کے آداب بیان کئے گئے ھیں، اس مختصر کتاب کو ھر حال میں ھر جگہ: میقات اور احرام سے لے کر خانہ کعبہ کے طواف اور صفا و مروہ کے درمیان سعی وغیرہ میں اپنے پاس رکھا جاسکتا ھے، جس میں ھر عمل اور ھر مقام کی مناسب حکمتیں اور دعائیں بیان ھوئی ھیں، کتاب کے ابواب کی ترتیب واجب یا مستحب حج و عمرہ کے اعمال کی ترتیب کے لحاظ سے ھے، کتاب کے آخر میں پیغمبر اکرم (ص)، حضرت فاطمہ زھرا (س) اور ائمہ بقیع (ع) نیز مدینہ میں شھدائے اُحد کی زیارتیں بھی بیان ھوئی ھیں، اسی طرح حاجیوں کے لئے مقدس مقامات کی بہتر پہچان کے لئے چند چھوٹے چھوٹے نقشے بھی دئے گئے ھیں۔

اس مجموعہ کا ایک دوسرا خلاصہ درج ذیل عنوان کے تحت بھی شائع ھوچکا ھے:

اٴدعیة الحج و آدابہ، تلخیص: عبد الھادی مسعودی، قم: دار الحدیث، ۱۳۷۷، پاکٹ سائز۔

اور اس کا ترجمہ بھی اس عنوان کے تحت شائع ھوچکا ھے: دعاھا و آداب حج و عمرہ، ترجمہ جواد محدّثی، قم: دار الحدیث، پھلا ایڈیشن، ۱۳۷۷، ۱۵۲ صفحات،پاکٹ سائز۔

۱۲۔ التبلیغ فی الکتاب و السنة

با تعاون: سید حمید حسینی، قم: دار الحدیث، پھلا ایڈیشن، ۱۳۷۹، ۲۸۸ صفحات، عربی، سائز: وزیری۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next