حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



شادی بیاہ کا سب سے زیادہ بنیادی اور اھم مقصد نیک اور صالح بچوں کی پرورش کرنا ھے، چونکہ اولاد انسان کی زندگی اور شادی کا ثمرہ ھوتا ھے، لہٰذا اس کی صحیح پرورش کرنا والدین کے لئے بہت زیادہ اھمیت کا حامل ھوتا ھے، دوسری طرف چونکہ بچپن کا زمانہ انسان کی شخصیت اور عظمت کی بنیاد اور تربیت کے لئے بہترین زمانہ ھوتا ھے، اسی وجہ سے ایک اھم سوال یہ پیدا ھوتا ھے کہ سعادت بخش پرورش کونسی ھے اور صحیح پرورش کا طریقہ کیا ھے؟ معصومین علیھم السلام کی احادیث میں حکیمانہ تعلیمات اس سلسلہ میں پائی جاتی ھیں جو والدین اور بچوں کی تربیت سے متعلق اداروں کے لئے مشکل کشا ھے۔

کتاب حکمت نامہٴ کودک ، اسی سلسلہ کی تعلیم کے مشتاق حضرات کے لئے لکھی گئی ھے، یہ کتاب تین اصلی حصوں اور ۱۶ فصلوں میں ترتیب دی گئی ھے۔

پھلے حصہ میں اولاد کی تربیت میں والدین اور اھل خانہ کے کردار کو بیان کیا گیا ھے، اس حصہ میں چار فصلیںدرج ذیل موضوعات پر مشتمل ھیں:

اولاد کی تمنا اور اس سے متعلق مسائل، بچوں کے جسمانی اور اخلاقی صفات میں ارثی مسئلہ کی اھمیت، بچوں کے مستقبل پر ماں باپ کے کھانے پینے کی تاثیر اور بچوں کے مستقبل پر نطفہ کے منعقد ھونے کی تاثیر۔

دوسرا حصہ، بچوں کے حقوق سے مخصوص ھے، اس حصے میں ۸ فصلیں ھیں جن میں درج ذیل موضوعات پر بحث کی گئی ھے:

پیدائش کے وقت بچوں کے حقوق، پیدائش کے بعد سے بچہ کی تربیت اور اس کی حفاظت سے متعلق عام مسائل، بچوں کو ادب سکھانا، بچہ کی تربیت اور اس میں رکاوٹیں، اعتقادی اور اخلاقی تعلیم، مسائل شرعی اور قرآن کی تعلیم، بچوں سے پیار، بچوں کو اھمیت دینا اور ان کا احترام کرنا، جنسی حوالہ سے بچہ کی تربیت اور بچوں کے لئے دعا۔

تیسرا حصہ بچوں کی ذمہ داریوں سے مخصوص ھے، اور چار فصلوں میں ان موضوعات پر بحث کی گئی ھے: بچوں کی ذاتی ذمہ داریاں، ماں باپ، استاد اور دوستوں کے سلسلہ میں بچوں کی ذمہ داریاں۔

حکمت نامہٴ کودک، تحریری سلسلہ کا تیسرا مجموعہ ھے جو قرآن کریم اور اھل بیت علیھم السلام کے نورانی کلام سے فیضیاب ھوتے ھوئے موضوعی شکل میں معاشرہ کے مختلف لوگوں کے لئے ترتیب دیا گیا ھے، یہ کتاب تالیف کی آخری منزلوں میں ھے۔

۳۰۔ شھادت در نہج البلاغہ

تھران، انتشارات یاسر، پھلا ایڈیشن (بی تا) ۵۶ صفحات، فارسی، سائز: رقعی۔

حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام کی پرُ فراز اور پُرشکوہ زندگی کا ایک حصہ جو بہت حسّاس، بہت زیادہ سبق آموز اور بہت زیادہ حسِین ھے، جس کے سلسلہ میں زندگی کے ھر پھلو میں امام علیہ السلام نے ”شھادت“ کی نسبت بہت زیادہ عشق و محبت اور خواھش کا اظھار کیا ھے، چنانچہ اس کتاب میں امام علی علیہ السلام کی نظر میں شھادت کے موضوع کو اور شھادت تک پھنچنے میں آپ کے بہت زیادہ شوق و اشتیاق کو بیان کیا گیا ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next