حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



۲۰۔ بحث ھای دربارہ خدا

 Ù‚Ù…: پیام اسلام، تیسرا ایڈیشن، ربیع الثانی۱۳۹۱ Ú¾ Ù‚ØŒ Û±Û³Û´ صفحات، پاکٹ سائز۔

اعتقادی مسائل کا بیان کرنا مخصوصاً توحید الٰھی کا ثابت کرنا قدیم زمانہ سے دانشوروں کی ذھنی الجھن بلکہ بنیادی فریضہ کے عنوان سے مورد توجہ رھا ھے، علماء اور دانشوروں نے توحید الٰھی کے سلسلہ میں ھونے والے اعتراضات کے مقابلہ میں جوابات دینا خود اپنا فریضہ سمجھا ھے۔

یہ کتاب، جو تقریباً ۳۵ سال پھلے تالیف ھوئی تھی، اور یہ موٴلف کی شائع ھونے والی سب سے کوشش تھی، اس میں بارہ فصلیں ھیں اور معرفت الٰھی کے سلسلہ میں گفتگو ھوئی ھے، موٴلف نے ھر بحث میں قرآنی اور حدیثی دلائل سے فائدہ اٹھایا ھے، چنانچہ بحث کا محور اس زمانہ کے معاشرہ کی ضرورت کے لحاظ سے تھا۔

کتاب کے مطالب، موٴلف کے ان دروس کا مجموعہ ھے جو اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پھلے جوانوں کے لئے ہفتہ وار دئے گئے تھے، اور آڈیو کیسٹ سے لکھے جانے کے بعد دوبارہ ان پر نظر ثانی کی گئی، اور مستقل کتاب کی صورت میں دوبارہ تحریر کی گئی، کتاب کے اصلی محور کے عنوان اس طرح ھیں:

عصر حاضر کے علم اور دانشوروں کا خدا کے مقابلہ میں آنا، میٹافیزیکی شناخت (حکمت الٰھی اور معقولات) میں حسّ اور تجریہ کا ناکافی اور محدود ھونا، داروین کی تھیوری کی ردّ، مادّہ پرستی کے نظریات کی وجوھات وغیرہ۔

یہ کتاب، انتشارات پیام اسلام کی طرف سے متعدد بار اور کثیر تعداد میں شائع ھوئی ھے؛ لیکن معرفت الٰھی کے سلسلہ میں موٴلف کی جدید تالیفات (جیسا کہ اسی کتاب میں ان کی تفصیل بیان کی گئی ھے) کے پیش نظر اس کتاب کو شائع نھیں گیا ھے۔

۲۱۔ عدل در جھان بینی توحیدی

 Ù‚Ù…: دار الحدیث، (اس ناشر کا) دوسرا ایڈیشن، ۱۳۸۲، ۱۷۰صفحات، فارسی، سائز: رقعی (Û±Û·*Û±Û°)Û”

کتاب ہذا، شیعہ نظریہ کے تحت عدل الٰھی کے سلسلہ میں تحقیق پر مشتمل ھے، مذھب شیعہ کے ممتاز خصوصیات میں سے ایک عدل ھے جس پر مکتب اھل بیت علیھم السلام میں بہت زیادہ توجہ دی گئی ھے، اس کو اصول دین میں شمار کیا گیا ھے اور اس مکتب کے نظریہ کے مطابق اس کائنات کا نظام عدل پر قائم ھے اور ظلم، خلقت کے سلسلہ میں نھیں پایا جاتا۔

موٴلف کے نظریہ کے مطابق، عدل کو ایک اعتقادی اصل کے عنوان سے بیان کرنے میں دو درج ذیل سوال پیدا ھوتے ھیں:

۱۔ عدل الٰھی جو خداوندعالم کے صفات میں سے ایک صفت ھے، اھل بیت علیھم السلام کے مکتب کے ماننے والوں نے کیوں اس کواصول دین میں شمار کیا ھے؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next