حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



بعض فصلوں اور ابواب کے آخر میں ایسی توضیحات بیان کی گئی ھیں جو کتاب اور ابواب کی روایات پر مکمل نظر یا بعض احادیث میں موجود (ظاھری) مشکلات کو حل کرنے کے لئے ضروری تھی، اسی طرح یہ کوشش کی گئی ھے کہ حتی المقدور ابواب میں بیان شدہ احادیث کے مضمون کی تائید عقلی و منقولی شواھد کے ذریعہ ان احادیث کے صادر ھونے پر ایک قسم کا اطمینان حاصل ھوجائے۔

کتاب ہذا کا فارسی ترجمہ، عربی عبارت کے ساتھ، درج ذیلعنوان کے تحت شائع ھوچکا ھے:

توسعہٴ اقتصادی بر پایہ قرآن و حدیث، ترجمہٴ سید ابوالقاسم حسینی (ژرفا)، قم: دار الحدیث، ۱۳۸۲، دو جلد، ۱۱۵۱ صفحات، وزیری سائز۔

۹۔ العقل و الجھل فی الکتاب و السنة

با تعاون:  رضا برنجکار، Ùˆ عبد الھادی مسعودی، قم: دار الحدیث، چاپ اول، Û±Û´Û²Û± Ù‚ØŒ Û³Û²Û° صفحہ، عربی، وزیری۔

کتاب ہذا میں اسلامی نقطہ نگاہ سے عقل و خرد کی عظمت و اھمیت کو بیان کرنے کی کوشش کی گئی ھے، موٴلف نے کوشش کی کہ آیات اور احادیث کو بیان کرتے ھوئے معرفت کے سلسلہ میں نئے نکات پیش کرے، اور ان کے اعتقاد کے مطابق عقلمندی دین و دینداری کی روح ھے؛ کیونکہ خود عقل، باطنی رسول ھے، اور اس کی ترقی، ظاھری انبیاء علیھم السلام کی بعثت کا ھدف اور مقصد ھے، جو کچھ بھی دینی رھبروں سے عقل و خردمندی کے سلسلہ میں ھم تک پھنچا ھے وہ زندگی میں عقل کی اھمیت، اس کے استعمال کا طریقہ کار، عقلمندی کی نشانیاں، عقل میں اضافہ اور عقل کی پرورش کے اسباب و علل، اور جھل و نادانی کے دلدل میں پھنسنے سے روکنے والی چیزوں کو روشن کرنے والا ھے۔ موٴلف کی کوشش رھی ھے کہ ان احادیث کو بہترین انتخاب اور مناسب اور مفید ترتیب کے ساتھ قارئین کرام تک پھنچائے۔

کتاب ہذا، موسوعة میزان الحکمة کا ایک حصہ ھے، جس میں عقل و جھل کے موضوع کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق کیا گیا ھے، موٴلف نے اس مجموعہ میں کوشش کی ھے کہ اس سلسلہ میں تمام اصلی اور فرعی موضوعات کی تحقیق کرے، اور شیعہ و سنی قدیمی احادیث کی کتابوں سے احادیث کا انتخاب کرے ، مکرر احادیث کو حذف کرتے ھوئے ان کو مرتب کرے، اس کے علاوہ ھر موضوع میں پیغمبر اکرم (ص) سے بارھویںامام تک ھر معصوم کی ترتیب کے لحاظ سے احادیث کو نقل کرے، دوسری طرف ھر باب کی روایت کی تحقیق میں یہ بھی کوشش کی گئی ھے کہ عقلی اور منقولی شواھد کے ذریعہ اس باب کی روایت کے مضمون کی اس طرح تائید ھو کہ اس باب کی روایات پر اطمینان حاصل ھوجائے۔

کتاب ہذا کے مطالب دو حصوں پر مشتمل ھیں:

پھلے حصہ میں عقل (وخِرد) کو قرآنی آیات اور احادیث کی روشنی میں تحقیق کیا گیا ھے، اس پھلے حصہ میں سات فصلیں ھیں، پھلی فصل میں عقل کی شناخت اور عقل کے تعارف کی بحث کی گئی ھے، جس میں عقل کی حقیقت، عقل میں اضافہ، عقل کی اھمیت، عقل کے اقسام اور انسانی زندگی میں عقل کی کمی یا عقل میں اضافہ کی بحث کی گئی ھے، دوسری فصل ،عقل کی اھمیت سے مخصوص ھے، تیسری فصل میں تعقل (غور و فکر) کے مسئلہ پر بحث کی گئی ھے، چوتھی فصل میں عقل میں اضافہ کے اسباب و علل بیان کئے گئے ھیں اور پانچویں فصل میں عقل کی نشانی اور عقل کے آثار کے سلسلہ میں گفتگو ھوئی ھے، چھٹی فصل میں عقل کے لئے نقصان دہ چیزوں کو بیان کیا گیا ھے اور ساتویں فصل میں خردمند اور عقلمند کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی گئی ھے۔

دوسرے حصہ میں جھل (و نادانی) کے سلسلہ میں بحث کی گئی ھے، جس میں جھل کے معنی، جھل سے دوری، جاھلوں کی قسمیں، جھل کی نشانیاں اور جاھل کی ذمہ داریوں کو بیان کیا گیا ھے، اس حصہ کے آخر میں پھلی جھالت ، دوسری جھالت اور جاھلیت کا خاتمہ پر بحث کی گئی ھے، جس میں تاریخی بحث اور پیغمبر اکرم (ص) کی بعثت سے پھلے، آنحضرت (ص) کی بعثت کے بعد اور امام زمانہ (عج) کے ظھور کا زمانہ پر بحث کی گئی ھے۔

اس کتاب کا فارسی ترجمہ عربی عبارت کے ساتھ درج ذیلعنوان کے تحت شائع ھوچکا ھے:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next