حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



محبت کسی ایسی چیز کی طرف رجحان کے احساس کا نام ھے جو انسان کے لئے لذت بخش ھو۔ اسلامی نقطہ نگاہ سے ”محبت“ انسانی آئیڈیل معاشرہ کے تشکیل میں بنیادی کردار رکھتی ھے، اور ثقافتی، اجتماعی، اقتصادی اور سیاسی اغراض و مقاصد کی تکمیل کے لئے سب سے زیادہ کارآمد وسیلہ ھے، اسلام نے اسی وجہ سے محبت جیسی نعمت کی شیرینی سے فیضیاب ھونے اور دشمنی کے خطرہ سے محفوظ رھنے کے لئے صرف اخلاقی طور پر سفارش کرنے پر اکتفا نھیں کی ھے؛ بلکہ الفت و محبت پیدا کرنے اور کینہ و دشمنی کی روک تھام کے لئے منصوبہ بندی اور قانون پیش کیا ھے۔ بے شک محبت کے درس کا سب سے بڑا معلم خود خداوند رحمن ھے جس نے اپنی کتاب میں جگہ جگہ اس (محبت) کی طرف اشارہ کیا ھے۔

یہ کتاب موسوعة میزان الحکمة کا ایک حصہ ھے، جس میں اسلام کی اس اھم تعلیم کی تحقیق کی گئی ھے اور قرآن و سنت کی روشنی میں اس کے مختلف پھلوؤں کو اجاگر کیا گیا ھے، موٴلف نے قرآنی آیات کے علاوہ پیغمبر اکرم (ص) اور اھل بیت علیھم السلام کی احادیث سے ۱۵۱۰ حدیثوں کو موضوعی صورت میں جمع کیا ھے اور معصومین علیھم السلام کی احادیث کو ان کے زمانہ کے لحاظ سے مرتب کیا ھے، موصوف نے فریقین کے معتبر اور قدیمی منابع و مدارک سے روایات کے مجموعہ کو ترتیب دینے کی کوشش کی ھے ۔

موٴلف نے اس کتاب کے مطالب کو تین حصوں اور متعدد فصلوں میں بیان کیا ھے: لوگوں کی محبت، خدا کی محبت اور خدا کے لئے محبت۔

پھلے حصہ کے شروع میں دوستی کی اھمیت اور دشمنی کی برائی کو بیان کیا ھے، اس کے بعد موصوف نے خدائی، شخصیتی، اخلاقی اور لوگوں کے ساتھ دوستی کے کرداری اسباب و علل کو بیان کیا ھے اسی طرح بہتر اور قریبی تعلقات میں پیش آنے والی رکاوٹوں کو بھی بیان کیا ھے، اس کے بعد دوست کے انتخاب، اس کی اھمیت اور بہترین دوست کے انتخاب کے طریقہ کی تحقیق کی ھے، پھر دوست سے معاشرت کے سلسلہ میں ضروری نکات بیان کئے ھیں، اور پھر جن لوگوں سے دوستی پر زور دیا ھے یا جن کی دوستی سے منع کیا گیا ھے؛ ان کو بیان کیا ھے، اسی طرح دوست کے حقوق اور دوستی کے آثار کی بحث کی گئی ھے، اور اس حصہ کے آخر میں عشق ممدوح اور عشق مذموم کی تحقیق کی گئی ھے۔

دوسرا حصہ، خداوندعالم کی دوستی سے مخصوص ھے، پھلے خداوندعالم سے دوستی کی طرف رغبت دلانے والی احادیث کو بیان کیا گیا ھے اس کے بعد لوگوں کی خدا سے دوستی اور خدا کی لوگوں سے دوستی کے مقدمات بیان کئے گئے ھیں اسی طرح خدا اور لوگوں کے درمیان دوستی میں رکاوٹوں کی بحث کی گئی ھے، نیز آخر میں خداوندعالم کے محبوں کی نشانیاں اور خصوصیات اور خدا کی دوستی کے آثار بیان کئے گئے ھیں۔

تیسرے حصہ میں اس موضوع سے بحث کی گئی ھے کہ تمام دوستی اور برادری فی سبیل اللہ ھونی چاہئے، اس حصہ میں راہ خدا میں دوستی کی اھمیت اور اس کے آثار کو جمع کیا گیا ھے۔

اس کتاب کا فارسی ترجمہ عربی عبارت کے ساتھ درج ذیل عنوان کے تحت شائع ھوچکا ھے:

دوستی در قرآن و حدیث، ترجمہٴ سید حسن اسلامی، قم: دار الحدیث، پھلا ایڈیشن، ۱۳۷۹، ۶۵۵ صفحات، سائز: وزیری۔

اسی طرح اس کتاب کے دو خلاصے بھی درج ذیل عناوین کے تحت شائع ھوچکے ھیں:

۱۔ راھنمای محبت، ترجمہ سید حسن اسلامی، تلخیص: عبد الھای مسعودی، قم: دار الحدیث، پھلا ایڈیشن، ۱۳۸۲،۱۵۲ صفحات، سائز:پالتوئی (۱۶ * ۸)۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next