حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



پانچویں فصل میں پیغمبر اکرم(ص) ، امام علی علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام کے اصحاب میں سے بسیجیوں کے چند نمونے بیان کئے گئے ھیں۔

کتاب کی عربی تحریرجفت صفحات پر، اور اس کا ترجمہ طاق صفحات ھے، اور اس کتاب کے مطالب قرآن، پیغمبر اکرم (ص) اور اھل بیت علیھم السلام کی روایت پر مشتمل ھیں۔

اسی طرح حکمت نامہٴ بسیج، عربی تحریر کے بغیر بھی پالتوئی (۱۶ * ۸)سائز میں ۲۰۰ صفحات پر مشتمل اسی ناشر کے ذریعہ ۱۳۸۱ میں شائع ھوچکا ھے، اسی طر ح اس کتاب کی عربی تحریر مستقل صورت میں بھی درج ذیل عنوان کے تحت شائع ھوچکی ھے:

التعبئة فی الکتاب والسنة، محمد محمدی ری شھری، با تعاون: احمد غلامعلی، قم: دار الحدیث، پھلا ایڈیشن، ۱۳۸۲، ۱۷۲صفحات، ، سائز: رقعی۔

۲۸۔ حکمت نامہ جوان

با تعاون: احمد علی غلامعلی، ترجمہٴ مھدی مھریزی، قم: دار الحدیث، پھلا ایڈیشن، ۱۳۸۴، ۴۶۳ صفحات، سائز: وزیری۔

جوانی، تہذیب نفس اور باطنی پاکیزگی کے لئے بہترین موقع ھوتا ھے، اور جوان، ھر معاشرہ کا بہترین سرمایہ ھوتا ھے، اسی بنا پر ھر ملک کی ترقی، جوانوں کی تعلیم و تربیت پر متوقف ھوتی ھے۔ تاریخ بشریت میں موضوع ”جوان“ ھمیشہ سے دنیا کے ثقافتی اور سیاسی رھبروں کی توجہ کا مرکز رھا ھے، اسی طرح جوان اور اس کی مخصوص بحثیں، گزشتہ زمانہ سے مسلمان محققین کی توجہ کا مرکز رھی ھیں، اس صدی کے آخری نصف حصے میں اس سلسلہ میں بہت تیزی اور مزید توجہ ھوئی ھے۔

حکمت نامہٴ جوان میں قرآن و اھل بیت علیھم السلام کی رھنمائی کی روشنی میں دینی اور اخلاقی مجسم نمونے جوانوں کی خدمت میں پیش کئے گئے ھیں۔ یہ کتاب ،جوانوں کے لئے مفید اور کارآمد ھے نیز محققین اور جوانوں سے متعلق منتظمین کے لئے بھی مفید ثابت ھوگی۔

یہ کتاب پانچ اصلی حصوں پر ترتیب دی گئی ھے:

۱۔ترقی میں جوانی کا کردار۔ ۲۔ جوانوں کی ترقی کے اسباب۔ ۳۔ جوانوں کی ترقی میں درپیش رکاوٹیں۔ ۴۔ جوانوں کے حقوق۔ ۵۔ جوانوں کے لئے نمونے۔

قابل ذکر ھے کہ ھر حصے میں چند فصلیں ھیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next