حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



معاشرہ کے دینی اور دیندار علماء کی ذمہ داری ھے کہ دنیا بھر میں دین اور اس کے احکام کی پھنچان کے لئے قیام کریں، اور دین کے سلسلہ میں اپنا علمی فریضہ ادا کریں، یہ مطلب قرآنی آیات اور بہت سی روایات سے حاصل ھوتا ھے، یہ کتاب تبلیغ اور تبلیغ سے متعلق مسائل کے سلسلہ میں تحریک کرنے والی آیات اور روایات کا مجموعہ ھے، جو دینی منابع سے حاصل ھوا ھے، یہ کتاب موسوعة میزان الحکمة کا ایک حصہ ھے جو مستقل صورت میں (بھی) شائع ھوچکا ھے۔

موٴلف نے اس مجموعہ میں کوشش کی ھے کہ اس سلسلہ میں قرآنی آیات اور معصومین علیھم السلام کی احادیث کو جمع کرتے ھوئے اسلامی نظام میں تبلیغی نظام کو بہتر بنانے کے لئے ایک (نیا) قدم قرار پائے۔

اس کتاب کی تالیف میں موٴلف کا طریقہ کار کچھ اس طرح ھے:

۱۔ اس سلسلہ میں شیعہ اور اھل سنت کے منابع و مآخذ میں بیان شدہ احادیث کو بیان کیا گیا ھے۔

۲۔ اگر کوئی روایت رسول اکرم (ص) کے علاوہ معصومین علیھم السلام سے بھی نقل ھوئی ھے تو پیغمبر اکرم (ص) کی روایت اصل کتاب میں اوردیگر معصومین علیھم السلام کی روایت کا حوالہ حاشیہ میں ذکر کیا گیا ھے۔

۳۔ ھر باب سے متعلق آیات اور روایات کو نقل کرتے وقت پھلے قرآنی آیات، اس کے بعد احادیث نبوی، اور پھر معصومین علیھم السلام کی روایات کو حضرات معصومین علیھم السلام کے زمانہ کے لحاظ سے بیان کیا گیا ھے۔

موٴلف نے روایات کی بہتر انداز میں موضوعبندی کی ھے اور معصومین علیھم السلام کی قولی اور عملی سیرت میں تبلیغ کے طریقہ کار کی اھمیت اور بہترین انداز پیش کیا ھے، موصوف نے بعض فصلوں میں مبلغ کی کامیابی کے اسباب و علل، تبلیغ اور مبلغ کی اھمیت، مبلغ کے فرائض اور اس کی ذمہ داریاں، مبلغ کے خصوصیات، مخاطب کی پہچان، تبلیغ میں موقع و محل کی اھمیت، تبلیغی وسائل، تبلیغ کے آداب، آفات اور اس کی برکتوں کے سلسلہ میں بیان کیا ھے۔ تمام موضوعات قرآن کریم کی آیات، اور پیغمبر اکرم (ص) و ائمہ معصومین علیھم السلام کی عملی سیرت سے مستند ھیں۔

اس کتاب کا فارسی ترجمہ، عربی عبارت کے ساتھ درج ذیل عنوان سے شائع ھوچکا ھے:

تبلیغ در قرآن و حدیث، ترجمہٴ علی نصیری، قم: دار الحدیث، پھلا ایڈیشن، ۱۳۸۰، ۴۶۸ صفحات، سائز: وزیری۔

۱۳۔ الخیر و البرکة فی الکتاب و السنة

با تعاون:  محمد تقدیری، قم: دار الحدیث، پھلا ایڈیشن، ۱۳۸۱،۰ Û³Û¶ صفحات، عربی، سائز: وزیری۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next