حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



۴۔ اردو، بنام: پھر اس نے خدا کو پالیا، ترجمہٴ ضرغام حیدر نقوی، قم: موٴسسہٴ امام منتظر (عج)، پھلا ایڈیشن، ۱۳۸۲، ۲۸۲ صفحات، سائز: رقعی۔

۵۔ ترکی سریلیک (جمھوری آذربائیجان کے لئے) ترجمہ: اسکندر حسین اف۔

۳۵۔ برکات سر زمین وحی

تھران، مشعر، پھلا ایڈیشن ، ۱۳۸۱، ۱۴۴ صفحات، فارسی، سائز: پالتوئی (۱۶ * ۸)۔

سر زمین وحی (مکہ معظمہ) الٰھی برکتوں کے نازل ھونے کا اصلی اور مرکزی مقام ھے، اس دیار کے زائر اور مسافر اس سر زمین کی برکتوں اور کرامات کے سلسلہ میں شیرین اور سبق آموز یادیں رکھتے ھیں، ممکن ھے بعض اوقات بہت سے حضرات اس سرزمین پر الٰھی غیبی امداد سے سرفراز ھوئے ھوں! بہت سے ایسے حضرات بھی ھیں جو وھاں لاعلاج بیماریوں کی شفاحاصل کرچکے ھیں! بہت سے لوگوں کی بڑی تمنائیں وھاں پوری ھوئی ھیں!اور آخر کار کتنی دعائیں خانہ کعبہ کے پاس قبول ھوئی ھیں اور کس قدر حاجتیں پوری ھوئی ھیں!

جو شخص اس سر زمین کی تاریخ کا ایک مطالعہ کرے یا حاجیوں سے رابطہ برقرار کرے تو کم و بیش وھاں کی برکتوں اور کرامات سے آگاہ ھوجاتا ھے، لیکن افسوس کہ یہ عبرت آموز اور اصلاح کرنے والے واقعات جو حقیقت میں توحید کے تجربی سبق ھیں؛ ابھی تک شائستہ اور مناسب صورت میں نھیں لکھے گئے ھیں یا شائع نھیں ھوئے ھیں۔ بلا شک اگر یہ یادیں شروع سے لکھی جاتیں تو اب تک اس موضوع پر بہترین اور سبق آموز دسیوں جلد کتاب بن جاتی۔

موٴلف نے حاجیوں کی نسبت ذمہ داری کے پیش نظر سر زمین وحی کی برکتوں اور کرامات کی بہت سی گزارشوں کو دیکھا ھے، اور اس وجہ سے کہ اس سر ز مین کے عبرت آموز واقعات بھلا نہ دئے جائیں، نیز آئندہ آنے والی نسل گزشتہ نسل کے روحانی تجربوں سے فیضیاب ھوسکے، ان تفصیلات کو اس کتاب میں جمع کردیا ھے، چنانچہ اس کتاب میں جو کچھ جمع کیا گیا ھے وہ اس سلسلہ کی منتخب یادیں ھیں۔

پیش کردہ یادیں ۶/ فصلوں پر مشتمل ھیں، فصلوں کے عام موضوعات اس طرح ھیں: ۱۔ بہترین برکتیں، ۲۔ بہترین زاد راہ، ۳۔ برکتوں سے فیضیاب ھونے کے شرائط، ۴۔ امام عصر (عج) کا دیدار، ۵۔ امام زمانہ (عج) سے توسل، ۶۔ مختلف یادیں۔

مجموعی طور پر ۴۶ یادیں اس کتاب میں درج ھیں، اسی طرح موٴلف نے کتاب کے مقدمہ میں کتاب کی تالیف کی وجہ اور ان یادوں کو حاصل کرنے کی کیفیت کو بیان کیا ھے۔

۳۶۔ جشن تکلیف

 Ù‚Ù…: دار الحدیث، تیسرا ایڈیشن، ۱۳۷۸، Û²Û°Û³ صفحات، فارسی، پاکٹ سائز۔

جشن تکلیف، (۱)قابل تعریف رسم اور ارجمند طریقہ کار ھے جس پر اسلامی انقلاب کے بعد مزید توجہ ھوئی ھے، سید ابن طاووس علیہ الرحمہ سب سے پھلے وہ شخص ھیں جنھوں نے اس جشن کی بنیاد رکھی ، موٴلف نے اس کتاب میں اس جشن کی بنیاد کی کیفیت بیان کی ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next