حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



اھل بیت در قرآن و حدیث، ترجمہ ٴ حمید رضا شیخی، و حمید رضا آژیر، قم، دار الحدیث، ۱۳۷۹، ۲ جلد، ص ۱۰۱۴ صفحات، سائز وزیری۔

اسی طرح اس مجموعہ کا منتخب انگلش میں بھی درج ذیل عنوان کے تحت شائع ھوچکا ھے:

`s Hsusehold The Image of the Holy Prophetترجمہ احمد رضوانی و رضا مصباحی، قم دار الحدیث، چاپ اول، ۲۰۰۲، ۵۳۱ صفحات، سائز: وزیری (۱۹* ۱۲)۔

اسی طرح یہ کتاب اردو میں بھی درج ذیل عنوان کے تحت شائع ھوچکی ھے:

اھل بیت علیھم السلام کتاب Ùˆ سنت Ú©ÛŒ روشنی میں، ترجمہ: علامہ ذیشان حیدر جوادی، لکھنوٴ، تنظیم المکاتب گولہ گنج، چاپ اول  Û±Û´Û±Û¸ Ú¾ Ù‚ØŒ Û¶Û³Û¹ صفحات، رقعی سائز(Û±Û· * Û±Û°)Û”

۷۔ العلم و الحکمة فی الکتاب و السنة

با تعاون:  رضا برنجکار، قم: دار الحدیث، چاپ اول، ۱۳۷۶، ۵۲۵، عربی، وزیری۔

یہ کتاب اسلامی نقطہ نگاہ سے علم و عقل کی عظمت و اھمیت کو واضح کرنے کے لئے ایک (گرانبھا) کوشش ھے، مکتب اسلام کی طرح کسی دوسرے مکتب میں علم و دانش اور معرفت پر اھمیت نھیں دی گئی ھے، اور کسی بھی دین میں اسلام کی طرح لوگوں کو جھل و نادانی کے خطرہ سے نھیں ڈرایا گیا ھے، اسلامی نظر سے ”علم“، تمام ھی عظمتوں کی بنیاد، اور ”جھل“ تمام اجتماعی اور انفرادی عیوب و مفاسد کی جڑ ھے، اسی طرح اسلامی نظریہ کے مطابق ھر پھلو میں علم و معرفت کی ضرورت ھوتی ھے اور انسان کے عقائد، اخلاق اور اعمال علم کی بنیاد پر ھونے چاہئے، قرآن کریم اور ھمارے دینی رھبران، علم کی مخصوص اھمیت کے قائل ھیں، اور اس کو حیات اسلام کی علت قرار دیا ھے، نیز بے بھا گوھر کی حقیقت کو اپنے ماننے والوں کو تعلیم دی ھے، اسی طرح حقیقی علماء کی پہچان کرائی ھے اور ان سے فیضیاب ھونے کا طریقہ کار بھی بیان کیا ھے، اور فاسد علماء کی پہچان اور ان کے خطرات سے بھی آگاہ کیا ھے اور ھم کو ان سے ڈرایا ھے۔

اس کتاب میں کہ جو موسوعة میزان الحکمة کا ایک حصہ ھے، قرآنی آیات اور فریقین کی روایات میں وسیع تلاش کے ساتھ ”علم و معرفت“ کے باب میں تمام مطالب کی موضوعی شکل میں جمع آوری کی گئی ھے، اور اس سلسلہ میں اسلام کے نظریہ کو واضح طور پر بیان کیا گیا ھے، کتاب ہذا، سات اصلی حصوں میں ترتیب اور اس سے متعلق فرعی بحثوں کے مخصوص انداز میں ترتیب دی گئی ھے:

پھلا حصہ علم و دانش اور علم سے متعلق چند دیگر مختلف موضوعات کے بارے میں ھے ، جیسے: علم کی حقیقت، علم کی فضیلت اور علم کے آثار ، نیز اسی حصہ میں علم کی قسمیں (بھی) بیان ھوئی ھیں۔

دوسرا حصہ حکمت کے سلسلہ میں ھے، اور حکمت کے معنی، حکمت کی فضیلت، حکمت کے آثار اور حکمت کی بنیاد، جامع حکمتیں، حکیموں کے خصوصیات اور اس سلسلہ میں دیگرموضوعات پر مطالب بیان ھوئے ھیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next