حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



اس مجموعہ کا درج ذیل مشخصات کے ساتھ فارسی میں ترجمہ ھوچکا ھے:

دانش نامہ امیر المومنین علیہ السلام بر پایہ قرآن، حدیث و تاریخ، ترجمہ: عبد الھادی مسعودی، محمد علی سلطانی، محمدی مھریزی، سید ابوالقاسم حسینی (ژرفا) و جواد محدثی، قم ۱۳۸۲، ۱۳ جلدیں، سائز: وزیری۔

ترجمہ کی تیرھویں جلد موضوعی فھرست اور دیگر فھرستوں میں مشتمل ھے، اس جلد میں مکمل دانش نامہ دقیق صورت میں، جزئی موضوعات فھرست کی شکل موجود ھے، تقریباً تین ہزار اصلی موضوع، اور دسیوں ہزار الفاظ کی فھرست اس دانش نامہ کی فھرستوں کو تشکیل دیتے ھیں، کتاب کی مختلف الفاظ کی فھرست بہت زیادہ ھے کہ بعض ابواب کی فھرست(جیسے باب علی علیہ السلام) اتنی زیادہ ھے کہ پچاس صفحات سے بھی زیادہ اور سیکڑوں الفاظ کی فھرست ھیں، اس کتاب کے الفاظ کی فھرست تاریخی اور دینی موضوع کے محققین کو اس دانش نامہ میں موجود سبھی اطلاعات کی طرف رھنمائی کرتے ھیں، اور وہ اپنے مطلوبہ موضوع تک آسانی سے پھنچ سکتے ھیں، اس مجموعہ کی مختلف فھرستیں جناب محمد مرادی کی زحمتوں کا نتیجہ ھیں۔

موسوعة الامام علی بن ابی طالب علیہ السلام کتاب سال ولایت ۱۳۷۹ھ ش، کے دوسرے دورہ انتخاب میں”برگزیدہ کتاب“ کے عنوان سے منتخب ھوئی ھے، اور اس کا ترجمہ بھی ”منتخب ترجمہ“ کے عنوان سے کتاب سال ولایت کے چھٹے دورہ میں منتخب ھوچکی ھے۔

۴۔ موسوعة العقائد الاسلامیة، متن کتاب (دانشنامہ عقائد اسلامی)

با تعاون: رضا برنجکار، عبد الھادی مسعودی، قم: دار الحدیث، پھلا ایڈیشن، سن ۲۰۰۴ء، ۵ جلد، عربی، سائز: وزیری

دین مبین اسلام، دوسرے آسمانی ادیان کی طرح عقائد اور اعمال کے مجموعہ کا نام ھے، دین پھلے درجہ میں عقائد پر اطلاق ھوتا ھے، چونکہ عقائد انسان کے دل و جان میں اتر جاتے ھیں اور وھاں سے اعضاء و جوارح تک پھنچتے ھیں۔

استنباط، اسلامی عقائد کا اثبات و وضاحت نیز ان کا دفاع کرنا، علم کلام کی ذمہ داری ھے، اور متکلم (یعنی علمائے علم کلام) دینی معارف کا استنباط کرنے میں آیات اور اعتقادی احادیث کے مکمل اور مترتب مجموعہ کا نیاز مند ھوتا ھے، جیسا کہ ایک فقیہ، حکم شرعی کا استنباط کرنے میں آیات اور فقھی احادیث کے مکمل مجموعہ کا محتاج ھوتا ھے۔

موسوعة العقائد الاسلامیة میں آیات اور اعتقادی احادیث کو مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ قرآن و سنت کی بنیاد پر ان کی تحلیل و وضاحت پیش گئی ھے۔ اس تحقیق میں عقائد کے سلسلہ میں تین بنیادی اور اھم کام انجام دئے گئے ھیں:

۱۔ اعتقادی آیات و احادیث کی جمع آوری۔

۲۔ آیات و احادیث کی موضوعی ترتیب۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next