حدیثی کتابوں کا مختصر تعارف



موٴلف نے کتاب کے شروع میں طبابت کے سلسلہ میں اسلامی نظریہ کو تفصیل سے بیان کیا ھے، اور کتاب کے آخر میں آیات، اسماء، ملتوں، قبیلوں، بیماریوں، مقامات اور منابع کی فھرستیں ترتیب دی ھیں، مقدمہ میں بیان ھوئے مطالب کے پیش نظر اس دانشنامہ کے مخاطب علم طب اور ڈاکٹری کے اسکالروں کے لئے ھے، بیماریوں کے علاج سے متعلق بحثوں کے علاوہ کتاب کے دیگر حصوں سے عام شائقین بھی فیضیاب ھوسکتے ھیں، اسی طرح اس دانشنامہ کو پڑھنے سے پھلے کتاب کے مقدمہ کا بغور مطالعہ کرنے پر زور دیا گیا ھے۔

اس کتاب کا فارسی ترجمہ، عربی عبارت Ú©Û’ ساتھ درج ذیل عنوان Ú©Û’ تحت  شائع ھوچکا Ú¾Û’Û”

دانش نامہ احادیث پزشکی، ترجمہٴ ڈاکٹر حسین صابری، قم، دار الحدیث، تیسرا ایڈیشن، ۲۰۰۵ء، ۲ جلد، ۱۰۹۴ صفحات، سائز: وزیری (۱۹* ۱۲)۔

۶۔ اھل البیت فی الکتاب و السنة

با تعاون:  سید رسول موسوی، قم، دار الحدیث، چاپ: دوم، ۱۳۸۲، Û¶Û´Ûµ صفحات، عربی، وزیری۔

یہ کتاب اھل بیت علیھم السلام کی معرفت کے سلسلہ میں مستند اور جامع تفصیلات پر مشتمل ھے جو تاریخی، روائی ، تفسیری اور فریقین کے کلامی منابع و مآخذ سے مستند ھے، یہ کتاب موسوعة میزان الحکمة کا ایک حصہ ھے جو مستقل صورت میں شائع ھوا ھے، اس کتاب میں پیغمبر اکرم (ص) اور ائمہ معصومین علیھم السلام سے اھل بیت علیھم السلام کے مصداق، عظمت اور خصوصیات کے سلسلہ میں چودہ حصوں اور متعدد فصلوں میں ۱۳۰۳ روایتیں بیان ھوئی ھیں:

پیش گفتار میں آیہٴ تطھیر کی تفسیر کے سلسلہ میں بحث ھوئی ھے، موٴلف نے اس بحث میں تاکید کی ھے کہ صحیح احادیث کے مطابق ”اھل بیت علیھم السلام“ پیغمبر اکرم (ص) کے خاندان کے کچھ خاص افراد ھیں، اور اھل بیت کی اصطلاح ، ازواج رسول(ص) کو شامل نھیں ھوتی نیز اھل غلو سے بیزاری، اور معصومین علیھم السلام کے غم و اندوہ کا تذکرہ اس حصہ کے دیگر مطالب ھیں۔

پھلے حصہ کے شروع میں اس سوال کا جواب دیا گیا ھے کہ اھل بیت کون حضرات ھیں؟ بعد میں یہ مسئلہ بیان ھوا ھے کہ پنچتن اصحاب کساء کے علاوہ دیگر ائمہ علیھم السلام بھی ”اھل بیت علیھم السلام“ کے مصداق میں شامل ھیں یا نھیں؟

دوسرے حصہ میں اھل بیت علیھم السلام کی معرفت اور تعارف کا مسئلہ بیان کیا گیا ھے اور اھل بیت علیھم السلام کی عظمت و بلندی کے پیش نظر اس سوال کا جواب دیا گیا ھے کہ کیوں ان حضرات کی معرفت اور تعارف ضروری ھے؟

تیسرے حصہ میں اھل بیت علیھم السلام کے امتیازات اور خصوصیات بیان ھوئے ھیں۔

چوتھے حصہ میں اھل بیت علیھم السلام کے علم اور اس کی جامعیت سے بحث کی گئی ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 next