نیکیوں اور برائیوں کی مختصر وضاحت



ایک قبر پر کھڑے ہو کر آپ نے فر مایا بیشک کسی شئے کے سر انجام کے لیے اس کا شروع میںزھداختیار کیا جا ئے اور اسی چیز کے آغاز میں اس کے سرا نجام سے ڈرا جائے ۔

(Û²Û±)   مومن Ú©ÛŒ مدد کر نا اور اس Ú©Û’ غم میں شریک ہو نا اور اس Ú©Ùˆ خوش کر نا اور اس Ú©Ùˆ کھا نا کھلا نا اور اس Ú©ÛŒ حاجت روائی کر نا۔

حضرت امام جعفر علیہ السلا م سے مروی ہے کہ :

کوئی ا یسا مومن نہیں ہے کہ جو اپنے آپ کسی مظلوم مو من کی مدد کرے ، مگریہ کہ اس کی یہ مدد ماہ رمضان کے روزوں اور مسجدا حرام میں اعتکاف سے افضل ہے، کوئی ایسا مومن نہیں کہ جو قدرت رکھتے ہوئے اپنے کسی بھائی کی مدد کرے مگر یہ خدا وندعالم اس کی دنیا وآخرت میں مدد کرے اور کوئی مومن ایسا نہیں کہ جو اپنے برادر مومن کی آبرو ریزی کرے حالانکہ وہ اس کی مدد پر قدرت رکھتا ہو مگر یہ کہ خدا اس کو دنیاوآخرت میںرسوا کرے گا۔

 Ø§Ù†ÛÛŒÚº حضرت سے مروی ہے کہ آپ Ù†Û’ فر مایا !

جو مومن اپنے کسی مومن کے غم میں شریک ہو کر اس کے رنج وغم کو دور کرے تو خدا اس کے دنیا وآ خرت کے ستر غموں اور اس کی پریشانیوں کو دور کرے گا۔

اور آپ ہی سے مروی ہے کہ :

جو کوئی کسی مومن کی تنگ دستی میں اس کی مدد کرے اور اس کی سختی کو دور کرے تو خدا وند عالم دنیا اور آخرت میں اس کی تمام حاجتوں کو آسان کردےگا ۔

اور آپ ہی سے مروی ہے

جو شخص ا پنے برا در مومن کی مدد کر تا ہے تو خدا اس کی مدد کر تا ہے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 next