نیکیوں اور برائیوں کی مختصر وضاحت



جس نے ایسی حالت میں صبح کی کہ اس کے والدین اس سے ناراض ہوں تو اس کے لیے جہنم کی طرف دو دروازے کھل جاتے ہیں۔

امام محمد باقر علیہ السلام سے مروی ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا:

کہ ایک دن میرے والد نے ایک شخص کو دیکھا ، وہ اپنے بیٹے کے ساتھ جارہا تھا اور بیٹا اپنے باپ کے ہاتھ پر تکیہ کئے ہوئے تھا۔

امام نے فرمایا :

میرے والد نے اس سے مرتے دم تک قطع کلام کیا (یعنی اس سے بات نہ کی) اورامام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا جو اپنے ماں باپ کی طرف دشمنی سے نگاہ کرے گا ، حالانکہ وہ دونوں اس کے حق میں ظالم ہوں توخدا اس کی نماز قبول نہیں کرے گا۔

 Ø§Ù†ÛÛŒÚº سے مروی ہے کہ:

اگر لفظ ” اف“ سے بھی کوئی نیچی چیز ہو تی تو خدا وند عالم اس سے منع کرتا اور وہ ”اف“ ادنی چیز ہے جو عاق والدین میں سے ہے اور عاق ہونے میں شمار ہوتا ہے وہ شخص جو اپنے والدین کی طرف نگاہ کرے اور ان پر اپنی نگاہ کو جمالے (یعنی انکی طرف دیکھ کر فورا نگاہوں کو نیچی کرلو )۔

(۱۷)جھوٹ بولنا

”خدا وند عالم اپنی کتاب مجید میں ارشاد فرماتا ہے:

” انما یفتری الکذب الذین لا یومنون“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 next