نیکیوں اور برائیوں کی مختصر وضاحت



” تم کہہ دو اے میرے بندو ! کہ جنہوں نے اپنی ذات پر زیادتی کی ہے تم اللہ کی رحمت سے ما یوس نہ ہونا یقینا اللہ تمہارے سب گناہ معاف کردے گا وہ بڑا بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے“

 Ø­Ø¶Ø±Øª امام محمد باقر علیہ السلام سے مروی ہے کہ آپ Ù†Û’ محمد بن مسلم سے فرمایا!

جب مومن گناہوں سے تو بہ کر تا ہے تو اس کہ تمام گناہ بخش دیئے جاتے ہیں پس مومن کو چاہیے کہ اپنی توبہ اور مغفرت کے بعد عمل صالح بجا لائے پس تو بہ کا در وازہ مومن کیلئے کھلا ہے۔

میں نے آپ سے عرض کیا :

اگر اس نے دوبارہ گناہ کیا پھر توبہ اور اللہ سے استغفار کی؟

 ØªÙˆ آپ Ù†Û’ فرمایا ! جب بھی مومن تو بہ اور استغفار کا اعادہ کرے گا تو اللہ بھی اس Ú©ÛŒ مغفرت کا اعادہ کریگا۔

 Ø§Ù“Ù¾ ہی سے مروی ہے کہ آپ Ù†Û’ فر مایا !

گناہ سے توبہ کر نے والا ایسا ہے کہ جیسے اس نے گناہ ہی نہ کیا ہو اور توبہ کے بعد پھر گناہ کرنا توبہ واستغفار کا مزاق اڑانے کے مانند ہے۔

امام جعفر صادق علیہ السلام سے مروی ہے کہ :

کوئی بندہ ایسا نہیں کہ جو گناہ کرے اور پھر اس پر نادم ہو مگر یہ کہ خدا اس کے استغفار کرنے پر پہلے بخش دیتا ہے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 next