نیکیوں اور برائیوں کی مختصر وضاحت



اور جو شخص خدا کا سہارا لے گا یقینا اسکو صراط مستقیم کی ہدایت کی جائے گی اور امام جعفر صادق(ع) سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا خدا وند عالم نے حضرت داؤد کی طرف وحی کی کہ میرے بندو ں میں جو میرا سہارا لے وہ میری مخلوق میں کسی کا بھی سہارا قبول نہ کرے گا یہ بات مجھے اس کی نیّت سے معلوم ہو جائےگی تو پھر زمین و آسمان اور ان دونو ں کے درمیان جو چیزیں ہیں اگر وہ اس کو دھوکہ دیں تو میں ان چیزوں کے درمیان سے اس کے نکلنے کے لئے رستہ بنا دو ں گا اور اگر میرے بندوں میں سے کوئی بندہ میری مخلوق میں سے کسی کا سہارا لے گا اس کی نیّت کو میں جانلو ں گا اور آسمان کے تمام اسباب اس کے لیے منقطع کردوں گا ۔ اور زمین کو اس کے نیچے دشوار بنا دونگا مجھے کوئی پر واہ نہیں ہے کہ وہ کسی بھی وادی میں گر کر ہلاک ہوجائے؛

(Û³)   ”اللہ کا اس Ú©ÛŒ مسلسل نعمت پر شکر کرنا“

خدا وندعالم اپنی کتاب قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے

” ومابکم من نعمہ فمن اللہ  ِ“

اور جو نعمت بھی ملی ہے وہ خدا کی طرف سے ہے

خدا وند عالم ارشاد فر ماتا ہے

رب اوزعنی ان اشکر نعمتک التی انعمت علیٰ و علیٰ والدی وان اعمل صالحا ترضاہ“

پالنے والے مجھے توفیق عنایت فرما کہ میں تیری ان نعمتوں کا کہ جو تو Ù†Û’ مجھ پر اور میرے والدین پر نازل Ú©ÛŒ ہیں شکر بجا لاوئں اور ایسا نیک عمل بجا لاؤں کہ جس Ú©Ùˆ توپسند فرمائے ØŒ 

امام جعفر صادق سے مروی ہیکہ :

اللہ تعالی نے جو نعمتیں اپنے بندوں کو عنایت کی ہیں وہ نعمت بالغہ ہیں پس اللہ کی حمد تو ان پر کی جاتی ہے ورنہ اسکی حمد تو اس نعمت سے افضل اور عظیم و زیا دہ وزنی ہو تی ہیں ؛



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 next