نیکیوں اور برائیوں کی مختصر وضاحت



اورجو لوگ بدی کرتے ہیں یا اپنے نفسوں پر ظلم کرتے ہیں تو وہ خداکو یاد کرکے اپنی گناہوں کی معافی چاہیتے ہیں اور سوائے خداکے کون گناہوں کو معاف کرسکتا ہے اور جو کچھ وہ کر چکے ہیں اس پر جان بوجھ کر اصرار نہیں کرتے ان کی جزاء ان کے پرور دگار کی طرف سے ان کی بخشش ہے ۔اور ایسے باغ ہیںجن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں اور نیک عمل کرنے والوں کے لیے اچھا اجر ہے۔

حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مروی ہے کہ:

”ان من جملة علامات الشقاء الاصرار علی الذنب“

شقاوت کی جملہ علامات میں سے ایک علامت گناہ پر اصرار کرناہے۔

حضرت علی علیہ السلام سے مروی ہےکہ:

”اعظم الذنوب ذنب اصر علیہ صاحبہ“

گناہوں میں سب سے عظیم وہ گناہ ہے کہ جس کا کرنے والا اس پر اصرار کرے۔

امام جعفر صادق علیہ السلام سے مروی ہےکہ:

”لاواللہ لایقبل اللّہ شیئاً من طا عتہ مع الا صرار علی شئیٍ من معاصیہ“

خدا کی قسم خدا اپنی اطاعت کواس بندے سے قبول نہ کریگا کہ جو اس کی نافر مانیوں سے کسی نافرمانی پر اصرار کرتاہو۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 next