تيسری فصل



واقف تھے وہ لوگ ذکر مولائے کائنات کے سبب اکثریت کا اندازہ لگا رہے تھے اور اس بات کی وضاحت جندب بن عبد اللہ ازدی کی اس روایت سے ہو جائے گی۔

جندب کہتے ہیں: کہ میں مسجد رسول میں داخل ہوا تو کیا دیکھا ایک شخص زانو کے بل بیٹھا ہے اور ایسے فریاد کر رہا ہے جیسے اس کی دنیا لٹ گئی ہو اور کہتا جاتا ہے کہ تعجب ہے قریش پر کہ انھوں نے اہلبیت رسول سے خلافت رسول کو دور کردیا جبکہ اہلبیت رسول میں وہ شخص موجود ہے جو اول المومنین، رسول کا چچازاد بھائی، سب سے بڑا عالم، دین الٰہی کا فقیہ اعظم، اسلام کا ان داتا،راہوں کا واقف، صراط مستقیم کا ہادی ہے، قریش نے خلافت کو ہادی، رہبر، طاہر، نقی سے دور کرلیا ان لوگوں نے امت کی اصلاح کی فکر نہیں کی اور نہ ہی مذہب کا بھلا چاہا، بلکہ ان لوگوں نے دنیا کو مقدم کر کے آخرت کو پس پشت ڈال دیا، خدا قوم ظالمین کو اپنی نعمتوں سے دور رکھے۔

میں تھوڑا اس Ú©Û’ قریب گیا اور کہا کہ خدا تم پر رحمت نازل کرے تم کون ہو؟ اور یہ شخص کون ہے؟ اس شخص Ù†Û’ کہا: میں مقداد بن عمرو اور یہ علی بن ابی طالب  ہیں۔

جندب کہتے ہیں، میں نے کہا: تم اس اس امر کے لئے قیام کرو تاکہ میں تمہاری مدد کرسکوں؟

اس شخص نے کہا:اے میرے بھتیجے یہ ایک یا دو آدمیوں کا کام نہیں ہے، میں نکل کر باہر آیا اورابوذر سے ملاقات ہوئی میں نے سارا ماجرا بیان کیا، توانھوں نے کہا: بھائی مقداد نے سچ کہا ہے۔

پھر میں عبد اللہ بن مسعود کے پاس آیا اور سارا ماجرا بیان کیا تو انھوں نے کہاکہ مقداد ہم کو بتا چکے ہیں اور ہم نے اس کوشش میں کوتاہی نہیں کی۔[21]

ابن ابی الحدید نے تھوڑے اختلاف کے ساتھ اس روایت کو بیان کیا ہے[22]

خلافت عثمان میں اس Ú©Û’ بعد بہت سارے واقعات رونما ہوئے جو لوگوں Ú©ÛŒ ناراضگی کا سبب بنے اور نئی حقیقتوں Ú©Ùˆ دیکھ کر لوگوں Ú©ÛŒ آنکھیں Ú©Ú¾Ù„ گئیں اور عثمانی سیاست Ú©Û’ خلاف یہ اختلاف شروع ہوا اور بڑھتے بڑھتے ایک بہت بڑا مسئلہ بن گیا اور لوگوں Ú©Ùˆ اس بات کا احساس ہوگیا جو خطا انھوں Ù†Û’ حضرت علی  Ú©Û’ حق میں Ú©ÛŒ تھی Û”

اور اس راہ میں لوگوں نے اس بات کو درک کیا کہ علی اور اہلبیت سے روگردانی کے بہت گہرے نتیجے نکلے۔

علی  Ú©Û’ ابتدائی شیعہ، عمار، ابن مسعود، ابوذر غفاری، راہ راست Ú©Û’ قیام اور حق Ú©Ùˆ اصلی مرکز تک پلٹانے میں پیش پیش تھے اور ان Ú©ÛŒ دعوت پر ایک کثیر تعداد گوش برآواز ہوگئی اور بہت تیزی Ú©Û’ ساتھ کلامی رد Ùˆ بدل اسلحہ Ú©ÛŒ صورت میں خلیفہٴ ثالث Ú©Û’ خلاف تبدیل ہوگئی۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 next