تيسری فصل



جب لوگوں Ú©Û’ سامنے ان Ú©ÛŒ اس دعوت نامہ Ú©ÛŒ قلعی Ú©Ú¾Ù„ گئی اور لوگوں Ú©ÛŒ شورش اور آل محمد  Ú©Û’ جھنڈے تلے جمع ہونے سے خائف ہوگئے، تو ائمہ  اور ان Ú©Û’ ساتھیوں پر سختی شروع کردی، اور سادات کرام Ú©ÛŒ جانب سے اٹھنے والے ہر انقلاب Ú©Ùˆ نہایت بیدردی Ú©Û’ ساتھ دبا دیا۔

شیعوں پر شکنجے کس دیئے ائمہ کرام  پر Ú©Ú‘ÛŒ نظر رکھنی شروع کردی حد یہ کہ برسہا برس Ú©Û’ لئے زندانوں میں قید کردیا، جیسا کہ رشید Ù†Û’ امام موسیٰ کاظم  Ú©Û’ ساتھ کیا، یا ان Ú©Û’ آبائی وطن مدینہ منورہ سے جبراً نکال کر ان Ú©Ùˆ عباسی حکومت Ú©Û’ دار السلطنت میں رہنے پر مجبور کیا، جیسا کہ امام رضا  Ú©Û’ بعد باقی تمام ائمہ،امام حسن عسکری  تک، سب Ú©Û’ ساتھ یہی برتاؤ کیا۔

وہ زمانہ بہت ہی سخت تھا عباسی حکمرانوں Ù†Û’ جو پہرہ بٹھایا تھا ان دنوں کوئی شیعہ آزادانہ طور پر اپنے امام سے ملاقات نہیں کرسکتا تھا، یہ زمانہ چلتا رہا یہاں تک کہ امام حسن عسکری  Ú©Ùˆ یرغمال بنالیا جب ان Ú©Ùˆ حضرت حجت Ú©ÛŒ ولادت Ú©ÛŒ خبر ہوئی، جو کہ الٰہی تدبیر Ú©Û’ سبب لوگوں Ú©ÛŒ نگاہوں سے غائب رہے، آپ Ú©ÛŒ غیبت صغریٰ تقریباً ستر (Û·Û°) سال Ú©Û’ عرصہ پر محیط تھی، آپ اور آپ Ú©Û’ شیعوں Ú©Û’ درمیان رابطہ نواب اربعہ ”جو کہ ان Ú©ÛŒ وکالت کا کام کرتے تھے“ ان Ú©Û’ ذریعہ رہا، یہاں تک کہ غیبت کبریٰ کا زمانہ شروع ہوگیا، اہل بیت  Ú©Û’ بعد شیعہ مراجع کرام، علمی ØŒ دینی، سیاسی طور پر مکمل مرکز قرار پائے۔

اسلامی فرقے اور غالیوں کے انحرافات

تشیع کی راہ کبھی بھی مشکلات و سختیوں سے خالی نہیں رہی، جیسا کہ گذر چکا ہے کہ سلاطین، شیعوں اور ان کے اماموں پر بہت سختی کرتے تھے اور یہ حضرات مجبور تھے کہ تقیہ کی صورت میں زندگی بسر کریں اور ائمہ ٪ بھی ہمیشہ حقائق کو علی الاعلان بیان نہیں کرسکتے تھے کیونکہ موجودہ حکومت مد مقابل کھڑی تھی، ایسے حالات میں شیعوں پر سختی اور دباؤ کا خطرہ تھا، انھیں اسباب کے سبب اس وقت کے بعض شیعہ حیران و سرگرداں ہوگئے تھے، ایسے وقت میں بعض روحانی مریض اور گنجلگ مقاصد کے علم بردار افراد نے ان پر غلبہ حاصل کرلیا، اس کا دوسرا سبب ان عوام کا علم سے ناواقفیت تھی، جو مسیر تشیع سے انحراف کا مکمل سبب بنی اور بعد میں آنے والے مسلمین پر اثر انداز ہوئی اور خوراج، معتزلہ، جہمیہ، مرجئہ اور ان کے مانند فرقوں کی صورت میں وجود میں آئے۔

یہ سب آیات الٰہیہ کی غلط تاویل کرنے اور احادیث نبوی کی غلط تشریح کرنے کے سبب ہوا، اس کے علاوہ خطرناک مسئلہ بعض مسلمان نما افراد کا اہل کتاب اور دوسرے مذاہب کے افراد کے ہاتھوں کھلونا بننا تھا جس کے سبب اسرائیلیات داخل ہوئیں اور مسلمانوں کو ان کی تعلیم بھی دی گئیں جن دنوں حدیث کو گڑھا جارہا تھا ان دنوں یہ اتفاقات وجود میں آئے۔

جو چیز دوسرا رخ اختیار کر گئی وہ یہ تھی کہ ان میں سے بعض افراد نے احادیث کی تخلیق اور آیات قرآنی کی غلط تاویل، صرف اپنے مذہب کی تقویت کے لئے کیا، یہ سب اس لئے ہوا کہ بعض افراد اپنے دعویٰ میں حد سے گذر گئے اور اس بات کا دعویٰ کر بیٹھے کہ انھیں کا وہ واحد فرقہ ہے جو حق و حقیقت سے لبریز ہے اور بقیہ سارے فرقے گمراہی میں غرق ہیں۔

اس تنگ و تاریک نظریہ کے تحت تمام مسلمانوں کے کفر اوران کے خون حلال ہونے، ان کی نسلوں کو ختم کرنے، ان کی عورتوں کو کنیز بنالینے کی گونج بہت دور تک سنائی دی نیز ان فرقوں کے بیچ کلامی جنگیں بھی بہت ہوئیں اور انھیں عصبیت کے سبب بہت سارے مفاہیم گڈمڈ ہوگئے اور اصطلاحات گنجلک اور بہت ساری ایسی چیزوں کا نام رکھ دیا گیا جن سے ان کا کوئی ربط نہیں تھا۔

اس مسئلہ Ú©Û’ تحت مذہب اہل بیت بڑی مشکل سے دوچار ہوا، ایسے میں بہت سارے فرقے اور فاسد عقائد Ú©Û’ دہشت گرد، مذہب حق میں گھس گئے اس Ú©ÛŒ کوئی خاص وجہ نہیں تھی صرف یہ کہ Ùˆ ہ لوگ ولایت اہل بیت  Ú©Û’ نام لیوا تھے ہر چند کہ یہ لوگ اہل بیت  Ú©Û’ مطمع نظر Ú©Û’ یکسر مخالف تھے، ان میں سے ”غالیوں“ کا گروہ ہے جن Ú©Ùˆ ائمہ اہلبیت  Ú©ÛŒ جانب نسبت دیدی گئی ہے جب کہ ان Ú©Ùˆ شریعت Ùˆ عقل اور خود ائمہ Ùª Ù†Û’ قبول نہیں کیا ہے۔

ان تمام اسباب کے تحت نیز حکومت ہاتھ آنے کے لئے جنگ کے سبب مفاہیم خلط ملط ہوگئے، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ فرقوں کے صاحب کتاب مولفین کے نظریات کے درمیان بڑی معرکہ آرائی ہوئی ہے خاص طور سے شیعوں کے سلسلہ میں، ان مولفین کی آراء جو شیعوں کی تعداد کے سلسلہ میں ہے بالکل اتفاق نہیں پائیں گے، کچھ نے گھٹا کے تین کردیا، کچھ نے بیس سے زیادہ شمار کردیا اور اسی طرح کی کھینچا تانی لگی رہی ہے ان میں سے بعض ایسے فرقے ہیں جن کا کوئی وجود ہی نہیں ہے، بعض مولفین نے شخص کو فرقہ کی صورت میں پیش کردیا ہے۔

ہشامیہ، یونسیہ، زراریہ، یہ سب فرد تھے لیکن شہرستانی، صاحب کتاب (ملل و نحل) نے ان سب کو فرقہ کے طور پر ذکر کیا ہے اور ان کے خاص نظریات کو پیش کیا ہے، بعض مولفین نے دوسرے مذہب کی تحقیر کے لئے اور علم و فضل سے خالی ہونے کے لئے بہت عصبیت سے کام لیا ہے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 next