تيسری فصل



آج Ú©Ù„ تمہارے درمیان میں ہوں جو رسول اکرم  کا گوشت پوست ہوں، لیکن راتوں Ú©Ùˆ جب کبھی بستر استراحت پر جاتا ہوں تو خوف Ùˆ ہراس Ú©Û’ عالم میں سوتا ہوں، وہ لوگ چین Ùˆ سکون Ú©Û’ ساتھ خواب خرگوش Ú©Û’ مزے لیتے ہیں اور میں خوف Ùˆ ہراس Ú©ÛŒ زندگی بسر کر رہا ہوں۔

میں دشت و جبل کے درمیان لرزہ براندام ہوں، میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جو کچھ میرے بارے میں بنی اسد کے غلام اجرع براد، ابوالخطاب نے کہا: خدا اس پر لعنت کرے، خدا کی قسم اگر وہ لوگ ہمارا امتحان لیتے اور ہم کو اس کا حکم دیتے تو واجب ہے کہ اس کو قبول نہ کریں، آخر ان لوگوں کو کیا ہوگیا کہ وہ لوگ ہم کو خائف و ہراس پارہے ہیں؟ ہم ان کے خلاف اللہ کی مدد چاہتے ہیں اور ان سے خدا کی پناہ مانگتے ہیں۔

میں تم سب کو گواہ بناکر کہتا ہوںکہ میں فرزند رسول خدا ہوں اگر ہم نے ان کی اطاعت کی تواللہ ہم پر رحمت نازل کرے اوراگر ان کی نافرمانی کی تو ہم پر شدید عذاب نازل کرے۔

امام صادق نے غلاة کی جانب سے دی گئی ساری نسبتوں کی نفی کی ہے، مثلاً علم غیب، خلقت، تقسیم رزق وغیرہ۔

ابی بصیر سے روایت ہے کہ میں Ù†Û’ امام صادق  سے عرض کی، یابن رسول اللہ! وہ لوگ آپ Ú©Û’ بارے میں کہتے ہیں۔

آپ نے فرمایا: کیا کہتے ہیں؟ میں نے عرض کی کہ وہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ بارش کے قطرات، ستاروں کی تعداد،درختوں کے پتوں، سمندر کے وزن، ذرات زمین کا علم رکھتے ہیں۔

آپ نے فرمایا: سبحان اللہ! سبحان اللہ! خدا کی قسم خدا کے علاوہ کوئی بھی ان کا علم نہیں رکھتا۔

آپ سے کہا گیا کہ فلاں شخص، آپ کے بارے میں کہتا ہے کہ، آپ بندوں کے رزق تقسیم کرتے ہیں۔

آپ نے فرمایا: ہم سب کا رزق صرف خدا کے ہاتھوں میں ہے، مجھ کو اپنے اہل و عیال کے لئے کھانے کی ضرورت پڑی تو میں کشمکش میں مبتلا ہوا، میں نے سوچ بچار کے ذریعہ ان کی روزی فراہم کی اس وقت میں مطمئن ہوا۔

زرارہ سے روایت ہے کہ میں Ù†Û’ امام صادق  سے عرض Ú©ÛŒ کہ عبد اللہ بن سبا Ú©Û’ فرزندوں میں سے ایک تفویض کا قائل ہے!



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 next