تيسری فصل



      اس Ú©Û’ فاسد عقیدوں Ú©ÛŒ اتباع لوگوں Ú©Û’ ایک سادہ لوح گروہ Ù†Û’ کی، جس Ú©Ùˆ اس Ù†Û’ دھوکا دے رکھا تھا اور وہ لوگ محمد بن بشیر Ú©Û’ عقیدہ Ú©ÛŒ طرف منسوب ہونے Ú©Û’ سبب ”بشیریہ“ Ú©Û’ نام سے مشہور ہوئے۔

ان کے باطل عقائد میں سے یہ تھا کہ وہ عبادات جو ان پر فرض ہیں اور ان کا ادا کرنا واجب ہے، وہ یہ ہیں: نماز، روزہ، ادائیگی خمس، لیکن زکوٰة، حج اور دوسری ساری عبادات ان سے ساقط ہیں۔

یہ لوگ امام Ú©Û’ تناسخ (آواگون) Ú©Û’ قائل ہیں یعنی سارے اٴئمہ  کا ایک جسم ہے صرف ایک دوسرے پیکر میں زمانے Ú©Û’ ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔

وہ لوگ اس نظریہ کے قائل تھے کہ وہ سب چیزوں کے درمیان ایک دوسرے کے شریک ہیں، کھانا، پینا، مال و دولت، عورتیں ، یہ لوگ لواط (اغلام بازی) کو مباح جانتے تھے اور اس عقیدہ پر قرآن کی یہ آیت پیش کرتے تھے:

<اٴَو یُزَوِّجُہُم ذُکرَاناً وَّ إنَاثاً>[103]

(یا پھر بیٹے اور بیٹیاں دونوں کو جم کردیتا ہے)

جب امام موسیٰ کاظم  Ú©ÛŒ شہادت واقع ہوئی تو ان لوگوں Ù†Û’ کہنا شروع کر دیا کہ وہ مرے نہیں ہیں،نگاہوں سے غائب ہوگئے ہیں اور وہ وہی مہدی ہیں، جن Ú©ÛŒ بشارت دی گئی ہے، انھوں Ù†Û’ امت میں اپنا خلیفہ محمد بن بشیر Ú©Ùˆ قرار دیا ہے اور ان Ú©Ùˆ اپنا قائم مقام بنایا ہے۔

Ú©Ø´ÛŒ Ù†Û’ علی بن حدید مدائنی سے روایت Ú©ÛŒ ہے کہ میں Ù†Û’ ابا الحسن اول یعنی امام کاظم  سے ایک شخص Ú©Ùˆ سوال کرتے سنا کہ ”میں Ù†Û’ سنا ہے کہ محمد بن بشیر کہتا ہے کہ آپ موسیٰ بن جعفر نہیں ہیں جو کہ ہمارے امام اور خدا اور ہمارے درمیان حجت ہیں۔

وہ کہتا ہے کہ امام نے فرمایا: خد اس پر لعنت کرے (تین بار تکرار کی) خدا اس کو لوہے کی گرمی کا مزہ چکھائے خدا اس کو بری طرح قتل کرے۔

میں نے عرض کی: فرزند رسول میں آپ پر فدا ہوں، جب میں نے آپ کا یہ حکم اس کے بارے میں سنا تو کیا اب اس کا خون ہم پر مباح نہیں ہے جس طرح سے رسول و امام پر سب و شتم کرنے والے کا خون حلال ہے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 next