تيسری فصل



ابومغیرہ بن سعید Ù†Û’ ابو جعفر  پر جھوٹا الزام لگایا تھا خدا Ù†Û’ اس Ú©Ùˆ تلوار کا مزہ چکھایا، ابوخطاب Ù†Û’ میرے باپ پر جھوٹاالزام لگایا تھا، خدا Ù†Û’ اس Ú©Ùˆ تلوار کا مزہ چکھایا، محمد بن بشیر خدا اس پر لعنت کرے، اس Ù†Û’ مجھ پر جھوٹا الزام لگایا تھا، میں اس سے خدا Ú©ÛŒ پناہ مانگتاہوں، خدایا! محمد بن بشیر Ù†Û’ جو Ú©Ú†Ú¾ میرے بارے میں کہا ہے میں اس سے اظہار برائت کرتا ہوں، خدایا! اس Ú©Û’ شر سے محفوظ رکھ، خدایا! محمد بن بشیر رجس نجس سے دور رکھ، شیطان اس Ú©Û’ باپ Ú©Û’ ساتھ اس Ú©Û’ نطفہ میں شریک تھا۔

خدا Ù†Û’ امام کاظم  Ú©ÛŒ دعا قبول کی، علی بن حمزہ کہتے ہیں کہ جس بری طرح محمد بن بشیر Ú©Ùˆ قتل کیا گیا، میں Ù†Û’ کسی Ú©Ùˆ نہیں دیکھا، خدا اس پر لعنت کرے۔[105]

غلاة اور اما Ù… رضا  کا موقف

غلاة سے جنگ اور ان کے باطل عقائد کے بطلان کے سلسلہ میں ان کو برملا کہنے اوران سے لوگوں کو دور رکھنے کے سلسلہ میں امام رضا اپنے آباء و اجداد کے نقش قدم پر ہوبہو چلے۔

حسین بن خالد صیرفی سے روایت ہے کہ امام رضا  Ù†Û’ فرمایا: ”جو تناسخ (آواگون) کا قائل ہے وہ کافر ہے، اس Ú©Û’ بعد فرمایا: خدا غلو کرنے والوں پر لعنت کرے، آگاہ رہو! کہ یہ یہودی تھے، نصاریٰ تھے، مجوسی تھے، قدریہ، مرجئہ Ùˆ حروریہ (خوارج) تھے “۔

اس کے بعد فرمایا: ان کے ساتھ نشست و برخاست رکھو نہ ان سے دوستی کرو، ان سے برائت اختیار کرو، خدا ان سے بری ہے۔[106]

امام رضا  غلاة Ú©Ùˆ تمام فاسد اور تحریف شدہ ادیان Ùˆ مذاہب Ú©ÛŒ بدترین فرد سمجھتے تھے۔

آپ اپنی دعا میں فرمایا کرتے تھے”خدا یا! میں تما م قوت و طاقت سے اظہار برائت کرتا ہوں تیرے سوا کوئی قدرت و طاقت نہیں، خدایا! وہ لوگ جنھوں نے ہمارے بارے میں اس بات کاا دعا کیا جس کے ہم حقدار نہیں،ان سے تیری پناہ مانگتے ہیں، خدا وہ بات جس کو ہم نے اپنے بارے میں کبھی نہیں کہا اور لوگ ہماری جانب منسوب کرتے ہیں اس سے تیری پناہ مانگتے ہیں۔

خدایا! امر خلقت تیرا حق ہے، ہم تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی مد دچاہتے ہیں، خدایا! تو میرا اور میرے اولین و آخرین آباء و اجداد کا خالق ہے، خدایا! ربوبیت صرف تیرا حق ہے، الوہیت صرف تجھ کو زیب دیتی ہے۔

نصاریٰ پر لعنت ہو جنھوں نے تیری عظمت کو گھٹایا اور ان لوگوں پر لعنت ہو جنھوں نے تیری عظمت کے خلاف لب کھولے۔

خدایا! ہم تیرے بندے ہیں اور تیرے بندوں کی اولاد ہیں، خدایا! اپنی جان کے نفع و نقصان پر گرفت نہیں رکھتے، موت و حیات اور قبر سے اٹھائے جانے پر ہماری گرفت نہیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 next