تيسری فصل



Û²Û” ۶۰ھء میں جن لوگوں Ù†Û’ کوفہ سے امام حسین  Ú©Ùˆ خطوط Ù„Ú©Ú¾Û’ تھے جیسا کہ ابو مخنف Ù†Û’ اپنی کتاب میں ان Ú©Û’ اسماء کا ذکر کیا ہے اس سے تو لگتا ہے وہ سب عربی قبائل Ú©Û’ سردار تھے جو کوفہ میں بسے ہوئے تھے۔

۳۔ سلیمان بن صرد خزاعی اور ان کے اصحاب جو توابین کی تحریک میں شامل تھے یہ سب کے سب عرب کے معروف قبیلوں میں سے تھے۔[132]

فلھوزن نامی مستشرق نے اسی آخری نکتہ کی طرف اشارہ کیا ہے۔

نخلیہ میں جو چار ہزار توابین جمع ہوئے تھے ان میں عرب قبائل کے افراد شامل تھے ان میں اکثریت قاریان قرآن کی تھی اوران میں سے کوئی ایک بھی غیر عرب نہ تھا۔[133]

ایرانیوں کے نفسانی رجحانات تشیع کی جانب مائل ہونے کے سلسلہ میں فلھوزن ہی کہتا ہے : یہ کہنا کہ شیعیت کے آراء ایرانیوں کے آراء سے موافق تھے تو یہ موافقت شیعوں کے ایرانی ہونے کی دلیل نہیں بلکہ تاریخی حقائق اس کے برعکس ہیں کہ تشیع شروع ہی سے دائرہٴ عرب میں تھی اور یہ بات بالکل واضح ہے کہ اس کے بعد حدود عرب سے باہر آئی ہے۔[134]

عبد اللہ فیاض، سنیون سے نقل کرتے ہیں کہ: ہمدان ایک عظیم اور صاحب شان و شوکت قبیلہ تھا جو تشیع کا حامی تھا۔[135]

دوسری وجہ جس Ú©Ùˆ محققین، تشیع Ú©Û’ ایرانی ہونے Ú©ÛŒ دلیل پیش کرتے ہیں وہ حضرت امام حسین  کا ایک ایرانی خاتون سے شادی کرنا۔

ڈاکٹر مصطفی شکعہ کہتے ہیں کہ: تشیع ابتداء میں سیاسی مذہب تھا نہ Ú©ÛŒ دینی عقیدہ ان Ú©ÛŒ دلیل یہ ہے کہ آج تک تمام ایرانی محبت آل علی پر اجماع کئے ہیں اور اس Ú©ÛŒ دلیل یہ ہے کہ ایرانی اس بات کا اعتقاد رکھتے ہیں کہ وہ حسین  Ú©Û’ برادر نسبتی ہیں اس لئے کہ انھوں Ù†Û’ شہر بانوں بنت یزدجرد سے شادی Ú©ÛŒ تھی، جب وہ مسلمانون Ú©Û’ ہاتھوں اسیر ہوکر آئیں تھیں، آپ  Ú©Û’ بطن مبارک سے علی بن الحسین  پیدا ہوئے، اس لحاظ سے ایرانی سب علی بن حسین  Ú©Û’ ماموں ٹھہرے، اس طرح سے ان Ú©ÛŒ بیٹی Ú©Û’ بیٹے اور تشیع Ú©Û’ درمیان گہرا ربط پیدا ہوگیا، لہٰذا ان کا شیعہ مذہب اختیار کرنا اس بات پر دلالت نہیں کرتا کہ ان لوگوں Ù†Û’ خالص شیعیت اختیار Ú©ÛŒ تھی، بلکہ ان کا تشیع قبول کرنا عصبیت Ú©ÛŒ بناء پر تھا عقیدتی تشیع نہیں تھا، اور تعصبی تشیع، سیاسی تشیع Ú©Û’ مساوی ہے، لہٰذا فکر تشیع ایران Ú©ÛŒ جانب سے Ú©Ù… از Ú©Ù… خالص سیاسی تشیع ہے، بلکہ بعض ایرانیوں Ù†Û’ علی بن الحسین زین العابدین  Ú©ÛŒ مدد کا اعلان کیا جب انھوں Ù†Û’ دیکھا کہ ایران، امام حسین  Ú©Û’ گھرانے سے نسبی اعتبار سے مربوط ہیں۔[136]

ڈاکٹر شکعہ Ú©ÛŒ باتوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ تمام شیعہ صرف ایرانی نہیں تھے کہ شکعہ Ú©ÛŒ اس تحلیل Ú©Ùˆ قبول کیا جاسکے کہ اگر ایرانیوں Ù†Û’ تشیع صرف ”ماموں“ Ú©Û’ رشتے Ú©Û’ سبب قبول کیا اس لئے کہ ان Ú©Û’ اور علی بن الحسین  Ú©Û’ بیچ ایک رشتہ تھا، تو دیگر غیر ایرانی شیعہ حضرات Ú©Û’ بارے میں کیا کہیں Ú¯Û’ خصوصاً ان عربوں Ú©Û’ بارے میں کیا کہیں Ú¯Û’ جو ایرانیوں Ú©Û’ شیعہ ہونے سے پہلے شیعہ کہلاتے تھے؟

دوسری بات یہ کہ اگر حضرت امام حسین Ú©ÛŒ جناب شہربانوں سے شادی ایرانیوں Ú©Û’ شیعوں ہونے کا سبب تھی تو صرف امام حسین  ہی Ù†Û’ ایرانی شہزادی سے شادی نہیں Ú©ÛŒ تھی بلکہ وہاں پر دوسرے ایسے افراد بھی تھے جنھوں Ù†Û’ ایرانی شہزادیوں سے شادی Ú©ÛŒ تھی جو کہ مدینہ اسیر ہوکر آئیں تھیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 next