منازل الآخرت



 

انسان کے مرنے کے بعد خدا کے حضور میں جانے تک متعدد سخت ترین منزلیں ھیںجن سے گزرکر آخرت کی منزل تک پہنچنا ھے، اور یہ اتنی سخت منزلیں ھیں کہ اگر ان کو حالت احتضار (یعنی مرنے کے وقت ) کے ساتھ مقایسہ کیا جائے تو موت کی منزل بہتر اور آسان دکھائی دے گی۔

مصحف ناطق حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ھیں:

”ان بین الدنیا والاخرة الف عقبة ،اھو نھا و ایسرھا الموت“۔[1]

”(موت کے بعد) دنیا اور آخرت کے درمیان ہزار خطرناک گھاٹیاں ھیں (جن سے گزرکر جانا ھے) اور ان میں سب سے آسان مرحلہ موت ھے“۔

قارئین کرام!  Ú¾Ù… یہاں پر مختصر طور پر ان منزلوں Ú©Ùˆ پانچ بحثوں میںبیان کرتے ھیں جنھیںانسان Ø·Û’ کرے گا۔

پہلی بحث : موت اور اس کی سختیاں

روز قیامت تک پہنچنے کے لئے سب سے پہلی منزل ھے، اور یہ آخرت تک پہنچنے کے لئے پہلی نشانی ھے۔ حضرت رسول اکرم (ص)فرماتے ھیں:

”الموت القیامة ،اذا مات احدکم فقد قامت قیامتہ،یری ما لہ من خیر و شر“۔[2]

”موت ھی قیامت ھے، جب تم میںسے کوئی شخص مرتا ھے تو اس کی قیامت آجاتی ھے وہ اپنے کئے اعمال کی جزا یا سزا کو دیکھ لیتا ھے۔“

اسی طرح حضرت علی علیہ السلام فرماتے ھیں:

”الموت باب الاخرة“۔[3]



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 next