منازل الآخرت



”میں نے رسول اکرم (ص)کو یہ فرماتے ھوئے سنا ھے کہ روز قیامت ظالم رہنما کو اس عالَم میں لایا جائے گا کہ نہ کوئی اس کا مددگار ھوگا اور نہ عذر خواھی کرنے والا، اور اسے جہنم میں ڈال دیا جائے گا ، اور وہ اس طرح چکر کھائے گا جس طرح چکّی ، اس کے بعد اسے قعر جہنم میں جکڑدیا جائے گا“۔

اسی طرح امام علیہ السلام اپنے اصحاب کو وعظ کرتے ھوئے فرماتے ھیں:

”تعاھدوا امرالصلاة،وحافظوا علیھا،واستکثروامنھا،وتقربوا بھا ، فانھا کانت علی الموٴمنین کتاباً موقوتاً،الا تسمعون الی جواب اھل النار حین سئلوا:<ما سلککم فی سقر قالوا لم نک من المصلین> ؟ ! ‘ ‘۔[218]

”دیکھو ! نماز کی پابندی اور اس کی نگہداشت کرو، زیادہ سے زیادہ نمازیں پڑھو اور اسے تقرب الٰھی کا ذریعہ قرار دو، کہ یہ صاحبان ایمان کے لئے وقت کی پابندی کے ساتھ واجب کی گئی ھے، کیا تم نے اہل جہنم کا جواب نھیں سنا ھے کہ جب ان سے سوال کیا جائے گا کہ تمھیں کس چیز نے جہنم تک پھونچادیا ھے تو کھیں گے: ”ھم نمازی نھیں تھے“۔

جہنم میں ھمیشہ رہنے والے:  جہنم میں ھمیشہ ØŒ صرف کفار Ùˆ مشرکین رھیں Ú¯Û’ØŒ لیکن اہل توحید Ú©Û’ گناہگار لوگ جہنم سے رھاھوجائیں Ú¯Û’ یا تو رحمت خدا ان Ú©Û’ شامل حال ھوجائے Ú¯ÛŒ یا اس Ú©ÛŒ شفاعت ھوگی۔[219]

حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام فرماتے ھیں:

”لا یخلد فی النار الا اھل الکفر والجحود ،واھل الضلال والشرک“۔[220]

”جہنم میں ھمیشہ رہنے والے صرف کفار و ملحد اور اہل شرک اور اہل گمراھی ھوں گے“۔

عذاب جہنم:  اہل جہنم Ú©Û’ لئے مختلف روحی اور حسی عذاب ھوگا جس Ú©Ùˆ خداوندعالم Ù†Û’ عذاب مھین، عذاب غلیظ، عذاب الیم، عذاب عظیم اور عذاب شدید سے توصیف کیا Ú¾Û’ØŒ جس وقت مجرمین Ú©Ùˆ گروہ درگروہ جہنم میں Ù„Û’ جایا جائے گا، تو عذاب Ú©Û’ فرشتے ان Ú©Ùˆ گھیر لیں Ú¯Û’ اور ان Ú©Ùˆ جہنم میں ھمیشہ Ú©Û’ لئے ڈال دیا جائے گا، واقعاً متکبرین کا بُرا ٹھکانا ھے،جہنم Ú©ÛŒ Ø¢Ú¯ دور Ú¾ÛŒ سے ان Ú©Û’ انتظار میں ھوگی، جب ان Ú©Ùˆ دیکھے Ú¯ÛŒ تو شیر Ú©ÛŒ طرح اپنا منھ کھولے ھوئے غیظ Ùˆ غضب کا اظہار کرے Ú¯ÛŒ جس طرح شیر اپنے شکار پر ٹوٹ پڑتا Ú¾Û’Û”

ان کے لئے دروازے کھول دئے جائیں گے، ان کو شیاطین اور وہ جس کی عبادت کیا کرتے تھے ان کے ساتھ جہنم میں ڈال دیا جائے گا، پس یہ لوگ ایک دوسرے کے لئے ایندھن کا کام کرےں گے، اور جب وہ اس میں ڈالے جائیں گے تو اس کی چیخ سنیں گے اور وہ جوش مارھاھوگا،بلکہ قریب ھوگا کہ جوش کی وجہ سے پھٹ پڑے، اور جہنم کی آگ بھڑک اٹھے گی، اس کے شعلے بھڑک اٹھےں گے اور شرارہ تند ھوجائیں گے اور اپنی شدت کے ساتھ جہنمیوں کو اپنے اندر سمیٹ لے گی، ان کا کھانا ، پینا اور لباس بھی جہنم ھوگا ، جہنم ھی ان کا گھوارہ اور یھی ان کی چھت ھوگی ، اور اوڑھنا بچھونا بھی یھی جہنم ھوگا،وہ طبقات جہنم میں چیختے چلاتے ھوں گے، لیکن عذاب ان کو نیچے اور اوپر سے گھیرے ھوگا، جہنم کے مختلف طبقات میں تارکول کے کپڑے ھوں گے، ان کی پیشانی پر ذلت کے نشان ھوں گے ،ان کے چہرے جل رھے ھوں اور اور وہ آگ میں منقلب ھورھے ھوں گے، ان کے چہرے کالے پڑجائیں گے ان کے سر سے پیپ نکل رھی ھوگی۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 next